17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

راج ناتھ سنگھ اور ان کے روسی ہم منصب نے نارکوٹکس کے خطرے کی روک تھام کے لئے ماسکو جوائنٹ ایکشن پلان پر دستخط کئے

Urdu News

نئی دہلی، مرکزی وزیر داخلہ جناب راج ناتھ سنگھ کل روس کی راجدھانی ماسکو تین روزہ دورے پر پہنچے۔ ان کا اسٹیٹ سکریٹری اور روسی فیڈریشن کے داخلی امور کے نائب وزیر جناب ایگور زوبوو نے ماسکو میں واقع ونکووو بین الاقوامی ہوائی اڈے پر خیرمقدم کیا۔

جناب راج ناتھ سنگھ نے آج روسی فیڈریشن کے داخلی امور کے وزیر جناب ولادیمیر کولوکولٹ سیو سے ملاقات کی، جس کے دوران دونوں وزراء نے ہندوستان اور روس کے درمیان رشتوں کی مضبوطی پر زور دیا، جو سبھی شعبوں میں گزشتہ 70 برسوں سے مضبوط ہوتا آرہا ہے۔ وزراء نے اس بات کو اجاگر کیا کہ سلامتی کے شعبے میں باہمی تعاون اس دوطرفہ رشتے کا اہم پہلو ہے جس سے دہشت گردی، انتہاپسندی اور بنیادپرستی جیسے مسائل سے نمٹنے کے لئے تعاون مزید مضبوط ہوگا۔ دونوں لیڈروں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ دہشت گردی سے مل جل کر لڑنا ہوگا اور یہ کہ دہشت گردی اچھی یا بری نہیں ہوگی۔

دونوں لیڈروں نے نئے چیلنجوں سے لڑنے، اطلاعات کے تبادلے میں اضافہ کرنے، ڈیٹابیس بنانے میں تعاون کرنے اور پولیس نیز تفتیشی ایجنسیوں کی ٹریننگ میں باہمی تعاون پر اتفاق کیا۔ دونوں فریق 2018 میں ہندوستان اور روس کے درمیان دہشت گردی سے لڑنے کے لئے اگلی جوائنٹ ورکنگ گروپ کی میٹنگ کے انعقاد پر اتفاق کیا۔

ہندوستان کی وزارت داخلہ اور روسی فیڈریشن کی داخلی امور کی وزارت کے درمیان سکیورٹی کے شعبے میں تعاون کے جدید ترین اور مزید جامع معاہدے پر دونوں وزراء نے دستخط کئے۔ یہ معاہدہ سلامتی سے متعلق امور، جن میں اطلاعاتی ٹیکنالوجی، جرائم، جعلی کرنسی، نارکوٹکس ڈرگس وغیرہ کی غیرقانونی اسمگلنگ، انسانوں کی اسمگلنگ، معاشی جرائم، دانشورانہ املاک سے متعلق جرائم، ثقافتی املاک وغیرہ شامل ہیں، میں تعاون کے لئے ایک جامع نقطۂ نظر فراہم کرتا ہے۔

ہندوستان کی وزارت خارجہ کے نارکوٹکس کنٹرول بیورو اور روسی فیڈریشن کی داخلی امور کی وزارت کے درمیان 2018 سے 2020 تک کی مدت کے لئے ایک مشترکہ کارروائی منصوبے پر روسی فیڈریشن میں ہندوستان کے سفیر جناب پنکج سرن اور اسٹیٹ سکریٹری اور روسی فیڈریشن کی داخلی امور کی وزارت کے نائب وزیر جناب ایگور زوبوو نے اس موقع پر دستخط کئے۔

اپنے دورے کے دوران جناب راج ناتھ سنگھ روسی فیڈریشن کی سکیورٹی کونسل کے سکریٹری جناب نیکولائی پاتروشیو، روسی فیڈریشن کے سول ڈیفنس، ہنگامی حالات اور آفات راحت کے وزیر جناب ولادیمیر پوکھوو اور روس کی فیڈرل سکیورٹی سروس کے ڈائریکٹر جناب الیگزینڈر بورٹنی کوو سے بھی ملاقات کریں گے۔ وہ روس کی منسٹری آف سچوئیشن کے تحت کام کرنے والے مرکز نیشنل کرائسس مینجمنٹ سینٹر (ای ایم ای آر سی او ایم- ایمرکوم) کا بھی دورہ کریں گے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More