16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

راج ناتھ سنگھ ’’بھارت کے ویر‘‘ ویب پورٹل کا افتتاح کریں گے

Urdu News

نئی دہلی، 08 اپریل 2017؛ وزیر داخلہ جناب راج ناتھ سنگھ کل بھارت کے ویر نامی ویب پورٹل اور موبائل ایپلیکیشن کا افتتاح کریں گے۔ یہ پورٹل انفارمیشن ٹکنالوجی پر مبنی پلیٹ فارم ہے جس کا مقصد ڈیوٹی کے دوران اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادروں کے اہل خانہ کی مدد کے لیے عطیہ دینے کا موقع فراہم کرتی ہے۔ داخلہ امور کے وزیر مملکت جناب کرن ریجیجو اور اداکار اکشے کمار بھی اس تقریب میں شرکت کریں گے۔

’’بھارت کے ویر‘‘ سائٹ ویب پورٹل اور موبائل ایپلیکیشن پر دستیاب ہوگا ۔ عطیہ کے طور پر دی جانے والی رقم مرکزی مسلح پولیس فورس؍ مرکزی نیم فوجی دستےکے اہلکاروں کے قریبی رشتہ داروں کے بینک کھاتے میں جمع کی جائے گی۔ کسی بھی شخص کو ’بھارت کے ویر‘ کو مالی ایوارڈ دینے کی اجازت ہوگی۔

اس ویب سائٹ کو نیشنل انفارمیشن سنٹر کی جانب سے تکنیکی مدد پہنچائی جائے گی جبکہ اسٹیٹ بینک آف انڈیا اسے چلانے کی ذمہ داری لی ہے۔ اس کو وسیع کرنے کی غرض سے 15 لاکھ روپے کی حد مقرر کی گئی ہے اور اس سے زیادہ رقم ہونے پر عطیہ دینے والے کو الرٹ کیا جائے گا تاکہ وہ دوسرے بھارت کے ویر کے کھاتے میں بقیہ عطیہ دے سکیں۔

Related posts

6 comments

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More