17.2 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

راج ناتھ سنگھ نے اپنی رہائش پر رودراکش کا پودا لگایا

श्री राजनाथ सिंह ने अपने निवास पर रुद्राक्ष का पौधा लगाया
Urdu News

نئی دہلی۔؛ وزیر داخلہ جناب راج ناتھ سنگھ نے آج اپنی رہائش پر رودراکش کا پودا لگایا۔ یہ پودا مانسون سیزن کے دوران نئی دہلی میونسپل کونسل کی جانب سے جاری شجرکاری مہم کے تحت لگایا گیا۔

جناب راج ناتھ سنگھ نے این ڈی ایم سی کے سبز اقدام کی ستائش کی اور قومی رجدھانی میں آلودگی کی سطح میں کمی اور ماحولیاتی توازن برقرار رکھنے کے تئیں مزید کوشش کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے گذشتہ سال کے شجرکاری پروگرام کی کامیابی کے لیے بھی این ڈی ایم سی کی تعریف کی۔

این ڈی ایم سی کے چیئرمین جناب نریش کمار نے اطلاع دی کہ گزشتہ چار ہفتوں میں این ڈی ایم سی 10 لاکھ کے مقررہ ہدف کے خلاف سات لاکھ پودے لگائیں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ این ڈی ایم سی نے نئی دہلی کے سفارتی علاقے میں 86 ہزار پودے لگائے ہیں۔ 6000 این ڈی ایم سی کے ارکان نے اس کام کو انجام دیا ہے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More