20 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

راج ناتھ سنگھ نے بنگلہ دیش کے اپنے ہم منصب کے ساتھ وزراء سطح کی چھٹی میٹنگ کی مشترکہ طور پر صدارت کی

Urdu News

نئی دلّی: وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے آج بنگلہ دیش کے اپنے ہم منصب جناب اسد الزماں خان کے ساتھ وزرائے داخلہ سطح کی چھٹی میٹنگ کی مشترکہ طور پر صدارت کی۔ مذکور اجلاس کے دوران سکیورٹی سے متعلق امور بشمول انسداد دہشت گردی، صلاحیت میں اضافہ اور سکیورٹی ایجنسیوں کے مابین وسیع تر تعاون، سرحد پر انتظام، فرضی نوٹ، انسانوں کی اسمگلنگ جیسی غیر قانونی سرگرمیوں  پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر داخلہ نے وزیر اعظم نریندر مودی اور بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ کی قیادت میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات میں کی گئی پیش رفت کا بھی ذکر کیا۔ دونوں ممالک نے دوستی، اعتماد اور افہام وتفہیم کی بنیاد پر دونوں ممالک کے عوام کے فائدے کے لیے باہمی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا عزم ظاہر کیا۔ دونوں وزراء سفر سے متعلق  ترمیم شدہ  معاہدہ 2018 پر دستخط کے گواہ بنے۔

اس سے پہلے جناب راج ناتھ سنگھ نے بابائے  بنگلہ دیش  بنگ بندھو شیخ مجیب الرحمن کو خراج تحسین پیش کیا۔ انھوں نے ڈھکیشوری مندر میں پوجا بھی کی۔

 وزیر داخلہ اپنے بنگلہ دیش کے تین روزہ دورے کی تکمیل کے بعد نئی دلّی واپس آگئے ہیں۔ ڈھاکہ سے واپسی سے قبل ایک ٹوئٹ میں انھوں نے کہا کہ بنگلہ دیش کی جانب سے کی گئی میزبانی اور پرجوش خیر مقدم سے وہ کافی متاثر ہوئے ہیں۔ بھارت –بنگلہ دیش مؤتری چیروجیبی  ہوک۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More