16.5 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

رادھا موہن سنگھ نےکے وی آئی سی کمہار ششکتی کرن یوجنا کے تحت بہار میں 150 کمہار کنبوں میں الیکٹرک چاک تقسیم کئے

Urdu News

نئی دہلی: ؛پائیدار خود روزگار پیدا کرنے کی سمت میں ایک بڑے قدم کے تحت کھادی اور ولیج انڈسٹریز کمیشن (کے وی آئی سی)  نے آج بہار کے مشرقی چمپارن ضلع میں 150  کمہار کنبوں کو  الیکٹرک پوٹر وہیلس (چاک) تقسیم کئے ۔ رکن پارلیمنٹ اور  زراعت کے سابق وزیر  جناب رادھا موہن سنگھ نے  کے وی آئی سی کے چیئر مین جناب  ونے کمار سکسینہ کی موجودگی میں  کمہار کنبوں میں  الیکٹرک چاک  اور  بلنگر مشین اور  پگ ملس جیسے  دیگر آلات تقسیم کئے۔ 10 دنوں کی جامع تربیت کے بعد الیکٹر چاک پانے والے مستفیدین  میں   ایسے مہاجر مزدور بھی شامل ہیں، جو کووڈ – 19 لاک ڈاؤن میں  مالیاتی پریشانی کا سامنا کرتے ہوئے اپنے گھروں کو لوٹے ہیں۔ اس اقدام سے مشرقی چمپارن ضلع میں کمہار  برادری کے تقریبا 600 لوگوں کو فائدہ پہنچے گا۔

مٹی کے برتن  بنانے کے آلات کے وی  آئی سی کے کمہار ششکتی کرن یوجنا کے تحت تقسیم کئے گئے ہیں، جس کا مقصد حاشئے  پر پڑی  کمہار  برادری  کو مضبوط بنانا اور ان کی پیداواریت بڑھا کر  ان کی آمدنی میں اضافہ کرنا ہے۔ کے وی آئی سی نے  500 الیکٹرک چاک بہار میں تقسیم کرنے کا ہدف  مقرر رکھا ہے، تاکہ  کمہار برادری کو  با اختیار بنایا جاسکے اور  مقامی سطح پر روزگار کے مواقع پیدا کئے جاسکیں۔

 اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب رادھا موہن سنگھ نے  غریبوں کو فائدہ پہنچانے کے لئے کے وی آئی سی کے ذریعے  اس طرح کی اسکیمیں شروع کرنے کے لئے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے  بہار میں  روزگار پیدا کرنے کے پروگرام شروع کرنے کے لئے کے وی آئی سی کی ستائش کی۔ انہوں نے کہا کہ  ہنی مشن  (شہد سے متعلق مشن)  اور  کمہار ششکتی  کرن یوجنا جیسی اسکیموں میں ریاست میں  بڑے پیمانے پر روزگار پیدا کرنے کی صلاحیت ہے، جس کی ایک بڑی دیہی آبادی ہے۔ جناب سنگھ نے کہا کہ  ‘‘مرکزی حکومت کی روز گار پیدا کرنے والی اس طرح کی اسکیموں کے ساتھ بہار کے نوجوانوں کو اب  روز گار کی تلاش میں دیگر ریاستوں میں جانا نہیں پڑے گا۔’’

کے وی آئی سی کے چیئر مین نے کہا کہ بہار میں  کمہار برادری کے لئے  روز گار کے زیادہ امکانات ہیں۔ جناب سکسینہ نے کہا کہ ‘‘ مٹی کے برتن بنانے کی ٹریننگ  انہیں فراہم کرکے ،کے وی آئی سی اِن لوگوں کے گھروں میں  روز گار پیدا کر رہا ہے۔ جہاں ایک طرف اس سے مٹی کے برتن بنانے کے فن  کے احیاء  میں مدد ملے گی، اس سے کمہار برادری  کی آمدنی  بھی  چار- پانچ گنا  زیادہ بڑھ جائے گی۔’’  انہوں نے کہا کہ  کے وی آئی سی  جلد ہی  پائیدار روز گار پیدا کرنے کے لئے بہار میں  چمڑے کے دستکاروں (موچی) کو با اختیار بنانے اور پروجیکٹ ڈگنی ٹی جیسے  نئے اقدامات بھی شروع کرے گا۔ پروجیکٹ ڈینی ٹی کے تحت  کے وی آئی سی بے روز گار نوجوانوں کو سائیکل پر لگے ٹی  ؍ کوفی سیلنگ یونٹ تقسیم کرتا ہے، جہاں مستفیدین چائے ؍ کوفی پیچ سکتے ہیں اور  با عزت روز گار حاصل کرسکتے ہیں۔

کمہار ششکتی کرن یوجنا کے تحت کے وی آئی سی نے ملک بھر میں کمہار برادری کو 17 ہزار سے زائد الیکٹر چاک تقسیم کئے ہیں اور اس طرح سے اس اسکیم کے ذریعے 70  ہزار سے زائد لوگوں کو  فائدہ پہنچا ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More