16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

رادھا موہن سنگھ نے تازہ مچھلیوں میں ملاوٹ کا پتہ لگانے کے لئے ریپڈ ڈیٹکشن کٹس کو لانچ کیا

Urdu News

نئی دہلی، زراعت اور کسانوں کی فلاح و بہبود کے مرکزی وزیر جناب رادھا موہن سنگھ نے تازہ مچھلیوں میں کی جانے والی ملاوٹوں کا پتہ لگانے کے لئے ریپڈ ڈیٹکشن کٹس کو آج لانچ کیا۔یہ کٹ سینٹرل انسٹی ٹیوٹ آف فشریز ٹیکنالوجی (سی آئی ایف ٹی)، کوچی نے تیار کیا ہے۔ قابل ذکر ہے امونیا برف کو پگھلنے سے روکنے میں مدد کرتا ہے اور فارمل ڈی ہائیڈکے استعمال سے مچھلیوں کی کھال دیر تک تازہ بنی رہتی ہے۔ لہٰذا ماہی پروری کے شعبے سے وابستہ کئی لوگ ان کیمیا جات کا استعمال کرتے ہیں۔یہ کٹ مچھلیوں میں موجود دونوں طرح کے کیمیا جات کا پتہ لگانے میں مدد کرتی ہے۔جناب رادھا موہن سنگھ نے بتایا کہ امونیا اور فارمل ڈی ہائیڈ  مسلسل معدے کے اندر جانے سے صحت سے متعلق کئی طرح کے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں، جن میں پیٹ میں درد، الٹی اور بیہوشی  شامل  ہے۔ کبھی کبھی اس کی وجہ سے موت بھی واقع ہوسکتی ہے۔مرکزی وزیر زراعت نے یہ بات آج نئی دہلی میں اس کٹ کو لانچ کرتے ہوئے کہی۔

جناب رادھاموہن سنگھ نے کہا کہ مچھلی کا استعمال صحت کے لئے فائدہ مند ہے۔ چونکہ مچھلی فطرتاً بہت جلد خراب ہوجانے والی چیز ہے ، اس لئے مچھلیوں کی کھال دیر تک سلامت نہیں رہتی۔ہندوستان کے گھریلو مچھلی بازاروں میں فارمل ڈی ہائیڈ کی ملاوٹ والی مچھلیاں فروخت کئے جانے کی خبریں ہیں۔خاص طورپر ایسا ،ایسے بازاروں میں ہوتا ہے، جو مچھلی پیداوار والی جگہوں سے دور ہوتے ہیں۔ہندوستان اور بین الاقوامی انضباطی قوانین کے مطابق تازہ مچھلیوں اور گھونگھوں کو صرف برف کے اندر محفوظ کیا جانا چاہئے۔مچھلیوں یا گھونگھوں کو محفوظ کرنے کے لئے برف کے علاوہ کسی دوسری چیز کا استعمال خیانت پر مبنی طریقہ کار ہے۔

مرکزی وزیر زراعت نے مچھلیوں کو آلودہ کرنے والی ان چیزوں کی تجربہ گاہوں میں مسلسل نگرانی وقت طلب کام ہے اور اس کے لئے مہارت کی بھی ضرورت ہے۔تاہم کچھ لوگ ملاوٹی چیزوں کی شکل میں زہریلے کیمیاجات کا استعمال کرتے ہیں۔آج صارف کھانے کی کوالٹی اور تحفظاتی امور کے تئیں بیدار ہے اور انہیں چیزوں میں ملاوٹ کا پتہ لگانے کے لئے تیز، حساس اور آسان طریقہ کار کی ضرورت ہے۔ان پہلوؤں کو پیش نظر رکھتے ہوئے آئی سی اے آر –سی آئی ایف ٹی نے فارمل ڈی ہائیڈ اور امونیا کی ملاوٹ والی تازہ مچھلیوں کی جانچ کرنے کے لئے 2 ریپڈ ڈیٹکشن کٹس (ملاوٹ کا تیزی کے ساتھ پتہ لگانے والے آلے)تیار کئے ہیں۔ان کٹس کو کہیں بھی لانا لے جانا آسان ہے اور اس میں ایک سادہ سی کاغذ کی پٹیاں ہوتی ہیں، ایک خاص طرح کا محلول اور نتائج کا تقابل کرنے کے لئے معیاری چارٹ ہوتا ہے۔فارمل ڈی ہائیڈ سے کینسر ہونے کا اندیشہ رہتا ہے جوکہ صحت کے نکتہ نظر سے بہت ہی تشویش کی بات ہے، لہٰذا اس کے استعمال پر روک لگائے جانے کی ضرورت ہے۔مچھلیوں اور اس سے تیار مصنوعات کی ہینڈلنگ ، ڈبہ بندی، ذخیرہ ، نقل و حمل وغیرہ کے لئے صرف کولڈ چین کا استعمال کیا جانا چاہئے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More