نئی دلّی، راشٹریہ رائفلس کی 11 ویں دو سالہ کانفرنس نگروٹا میں 26 سے 27 مارچ ، 2018 ء کے دوران منعقد ہو رہی ہے ۔ فوج کے سربراہ کی صدارت میں منعقدہ اِس کانفرنس میں شمالی کمان کے فوجی کمانڈر ، راشٹریہ رائفلس کے ڈائریکٹر جنرل ، 15 اور 16 کورپس کے کورپس کمانڈر اور شورش مخالف دستوں کے سبھی جنرل آفیسرس کمانڈنگ نے اس میں شرکت کی ۔
فوج کے سربراہ نے اپنی تقریر میں جموں و کشمیر میں امن کی بحالی اور تحفظ میں راشٹریہ رائفلس کے تابناک کردار کی ستائش کی ۔ انہوں نے ریاست کی شمولیت پر مبنی ترقی اور قوم کی تعمیر کی سمت میں راشٹریہ رائفلس کے تعاون کی بھی تعریف کی ۔ انہوں نے موجودہ اور مستقبل کی کارروائیوں کا خاکہ بھی پیش کیا ، جس کا مقصد صاف ستھرے اور عوام دوست آپریشنز کے ذریعے دہشت گردی کا خاتمہ کرنا ہے ۔ انہوں نے متوازی نقصان سے بچنے اور ہر وقت عوام کے وقار اور انسانی حقوق کو یقینی بنانے پر بھی زور دیا ۔ انہوں نے دراندازی روکنے کے کام میں راشٹریہ رائفلس بٹالین کے رول کی بھی ستائش کی ۔
راشٹریہ رائفلس نے ریاست کے ناقابل رسائی اور دور دراز علاقوں میں آباد مقامی لوگوں کی مختلف شعبوں میں تعاون دے کر مدد کی ہے اور اس نے اپنے متعدد قسم کے شہری کارروائی سے متعلق پروگراموں کے توسط سے ترقی ، تعلیم ، خواتین کو با اختیار بنانے کے کام ، فروغ ِ ہنر مندی اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی جیسے کاموں کو رفتار دی ہے ۔