17 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

راما نجن پرائز برائے نوجوان ریاضی داں – 2020 ، الجبرائی جیومیٹری میں امتیازی کام کے لئے برازیل کی ڈاکٹر کیرولینا اروجو کو دیا گیا

Urdu News

کو منعقدہ ایک ورچوول تقریب میں برازیل کے ریو ڈی جینیریو میں واقع پیور اینڈ ایپلائیڈ میتھ میٹکس ( آئی ایم پی اے ) کے ادارے  کی ریاضی داں ڈاکٹر کیرولینا  اروجو  کو دیا گیا ۔

          یہ پرائز ہر سال  ترقی پذیر ملک کے  ایک تحقیق  کار کو دیا جاتا ہے   ۔  اس پرائز کے لئے فنڈ کی فراہمی حکومتِ ہند  کے سائنس اور ٹیکنا لوجی کے محکمے  کے ساتھ  آئی سی ٹی پی ( انٹر نیشنل سینٹر فار  تھیوریٹیکل  فزکس ) اور  انٹرنیشنل میتھ میٹیکل یونین کے اشتراک سے  کی جاتی ہے اور یہ ڈاکٹر کیرولینا کو ، اُن کے الجبرائی  جیومیٹری میں امتیازی کام کے لئے دیا گیا ہے ۔ اُن کے کام میں ، خاص توجہ بائیریشنل جیومیٹری  پر دی گئی ہے ، جس کا مقصد الجبرائی اقسام کے ڈھانچوں  کی تقسیم اور  تشریح کرنا ہے ۔

          ڈاکٹر اروجو  ، جو انٹرنیشنل میتھ میٹیکل یونین  میں ریاضی میں  کمیٹی برائے خواتین کی  نائب صدر ہیں ،  پہلی غیر ہندوستانی ہیں ، جنہیں یہ پرائز دیا گیا ہے اور وہ تمام خواتین کے لئے ایک رول ماڈل ہوں گی ۔

          سائنس اور ٹیکنا لوجی کے محکمے ( ڈی ایس ٹی ) کے ذریعے شروع کئے گئے وگیان جیوتی جیسے خواتین کے لئے نئے پروگراموں کے بارے میں، انہیں مطلع کرتے ہوئے  ڈی ایس ٹی کے سکریٹری پروفیسر آشوتوش شرما نے ڈاکٹر اروجو کو بھارت آنے کی دعوت دی  تاکہ وہ خواتین  ریاضی داں کی ہمت افزائی کر سکیں اور  خود اپنی مثال  کے ذریعے انہیں ترغیب دے سکیں ۔

          انٹرنیشنل میتھ میٹیکل یونین ( آئی ایم یو ) کے صدر پروفیسر کارلوس کینگ  نے ڈاکٹر کیرولینا کو مبارکباد دی اور ریاضی میں خواتین  کو فروغ دینے کے ، اُن کے رول کی ستائش کی  ۔ انہوں نے مزید کہا کہ  وہ 2015 ء سے آئی سی ٹی پی کے ساتھ سائمن ایسوسی ایٹ  ہیں ۔

          یونیسکو میں بھارت کے سفیر  / مستقل نمائندے  جناب وشال وی شرما نے کہا ہے کہ  کوئی ریاضی داں کسی خاص ملک سے تعلق نہیں رکھتا ۔ ڈاکٹر اروجو برازیل کی باشندہ  ہو سکتی ہیں لیکن وہ ایک  ریاضی داں ہیں ۔ اُن کا تعلق پوری کائنات سے ہے کیونکہ ریاضی پوری  کائنات کی زبان ہے ۔

          ایوارڈ کی تقریب میں  ڈاکٹر اروجو نے الجبرائی جیومیٹری  ، بائی ریشنل جیومیٹری اور  ‘ الجبرائی  اقسام  کے ساتھ مثبت ٹینجنٹ بنڈلس ’ کے موضوع پر اظہارِ خیال کیا ۔

          یہ پرائز 45 سال کی عمر سے  کم نو جوان ریاضی داں کو  ،  جنہوں نے کسی ترقی پذیر ملک میں امتیازی تحقیق کی ہے ، ہر سال دیا جاتا ہے ۔ یہ پرائز ڈی ایس ٹی کے ذریعے سری نواسا  راما نجن کی یاد میں شروع کیا گیا ہے ، جو ایک   ماہر ریاضی داں تھے اور جنہوں نے  ایلپٹک فنکشنس  ، فریکشن ، اِنفائنائٹ سیریز  اور اینالیٹیکل  تھیوری  آف نمبرس  میں شاندار تعاون کیا ہے ۔

image0017W0K.jpg

image002ARY6.jpg

image003JXTM.jpg

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More