16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

رامجس کالج کی صدی تقریبات سے صدر جمہوریہ کا خطاب

The President addressed the centenary of Ramjas College
Urdu News

نئی دہلی، فروری، صدر جمہوریہ ہند جناب پرنب مکھرجی نے آج رامجس کالج کی صدی تقریبات سے خطاب کیا۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے رامجس کالج کو اپنی صدی تقریبات منانے کے لئے اپنی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے پچھلے 32 سال سے رامجس کالج کے پرنسپل ڈاکٹر راجندر پرساد کو تاحیات حصولیابی ایوارڈ پیش کئے جانے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے گرو کو سلام کرنا ہم سبھوں کے لئے لازمی اور فرض عین ہے۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ تعلیم کا بنیادی مقصد محض نوکری کا حصول نہیں بلکہ یہ علم کی جستجو ہے۔ علم پر مبنی معاشرہ آج کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب سے انہوں نے صدر جمہوریہ کا عہدہ سنبھالا ہے تب سے وہ اعلی تعلیم کے مرکزی اداروں کے وزیٹر کی حیثیت سے اپنی صلاحیت کے بقدر ملک میں اعلی تعلیم کے معیار کو بہتر کرنے کےلئے مسلسل زور دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی ہمیشہ شکایت رہی ہے کہ ہندوستانی یونیورسٹیاں اور ملک کے اعلی تعلیمی ادارے نوبل انعام پانے والے مزید افراد کیوں نہیں پیدا کرسکتے ہیں۔ انہوں نے سوال پوچھتے ہوئے کہا کہ دو سال پہلے تک کیوں نہیں ہندوستان کی کوئی واحد یونیورسٹی یا اعلی تعلیمی ادارہ یونیورسٹیوں اور اعلی تعلیمی اداروں کی عالمی درجہ بندی میں اعلی دوسو اداروں کی فہرست میں شامل ہونے کے قابل تھا۔ انہوں نے زور دیکر کہا کہ ملک میں طلبا اور اساتذہ میں صلاحیت کی کمی نہیں ہے۔ لہذا ہمیں میرٹ کی بنیاد پر بین الاقوامی برادری میں صحیح مقام پانے کے لئے کوشش کرنی چاہیے۔ انہوں نے رامجس کالج کو مستقبل میں مزید اہم سنگ میل قائم کرنے کے لئے اپنی نیک تمنا پیش کی۔

اس موقع پر صدر جمہوریہ نے ایک صدی ڈاک ٹکٹ اور ’ہسٹری آف رامجس‘ کے یادگاری مجلہ کا رسم اجرا کیا۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More