Online Latest News Hindi News , Bollywood News

رام نومی کے موقع پر صدر جمہوریہ کا تہنیتی پیغام

Urdu News

20 اپریل، نئی دہلی: صدر جمہوریہ جناب رام ناتھ کووند نے رام نومی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا:

’’رام نومی کے مبارک موقع پر میں تمام اہل وطن کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔

بھگوان شری رام کے جنم دن کو رام نومی کے طور پر بڑے جوش و خروش کے ساتھ منایا جاتا ہے۔ جب ہم انصاف اور انسانی وقار کے لیے جدوجہد کرتے ہیں تو ہمیں مریادا پرش شری رام کے آئیڈیلز میں پناہ ملتی ہے۔ بھگوان شری رام نے ہمیں راست بازی کی زندگی گزارنے کا طریقہ سکھایا ہے۔ ان کی ساری زندگی اور ان کی راست بازی، سچائی، اور اعتدال پسندی کی تعلیمات سے ہمیں تحریک ملتی ہے۔

اس موقع پر آئیے، بھگوان رام کے نظریات کو اپنی زندگیوں میں شامل کرنے اور ایک درخشاں بھارت کی تعمیر کے لیے متحدہ کوششیں کرنے کا عہد کریں۔‘‘

صدر جمہوریہ کا پیغام ہندی میں پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More