16.4 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

رام ولاس پاسوان خوراک اورتقسیم عامہ کے محکمے کے عہدیداروں کو سوچھتا کا عہد دلائیں گے

Urdu News

نئی دہلی، صارفین کے امور، خوراک اور تقسیم عامہ کے مرکزی وزیر رام ولاس پاسوان محکمے کے سوچھتا پکھواڑہ کے پہلے دن ، جو 16 فروری  28 فروری 2018 تک  منایا جارہا ہے، خوراک اور تقسیم عامہ کے محکمے کے عہدیداروں کوصبح  ساڑھے گیارہ بجے  سوچھتا  کا عہد دلائیں گے۔  یہ پکھواڑہ عہدیداروں کے ساتھ ساتھ عوام کو  صفائی ستھرائی  کو پائیدار طریقے پر برقرار رکھنے  کی اہمیت  سے متعلق بیداری پیدا کرنے کے لئے  یہ حکومت ہند اور ریاستی  حکومتوں کے  ذریعہ صفائی ستھرائی، خاص طور پر ذاتی  اور ماحولیاتی صفائی ستھرائی کے بارے میں عوام کے رویہ میں تبدیلی پیدا کرنے کی کوششوں میں تعاون کے لئے  کیا جارہا ہے۔

پکھواڑے کے دوران محکمہ اور اس سے متعلق دفاتر سوچھتا کو فروغ دینے والی  مختلف سرگرمیاں انجام دیں گے، جسے دفتر کی تمام جگہوں پر صفائی ستھرائی کی مجموعی صورت حال کو بہتر بنانا، صاف ستھرے بیت الخلاء، صاف ستھرے پینے کے پانی کی سپلائی وغیرہ کے بارے میں بیداری پیدا کرنا وغیرہ شامل ہیں۔ سوچھتا کا پیغام  کو ان جگہوں پر ، جہاں  زیادہ لوگ آتے جاتے ہیں، عوامی مقامات  وغیرہ پر جلوس نکال کر  مباحثوں کے انعقاد م نکڑ ناٹکوں  اور سلوگن  کے ذریعے بیداری پیدا کی جائے گی۔ صفائی ستھرائی کی مہم کے لئے دہلی میں  منتخب اسکولوں اور  مقامی  علاقوں کا  دورہ کیا جائے گا جہاں طلباء اور علاقے میں رہنے والوں کو صفائی ستھرائی کے بارے میں  آگاہ کیا جائے گا اور ان میں بیداری پیدا کی جائے گی۔ محکمے میں سب سے صاف ستھرے سیکشن کو رننگ ٹرافی سے نوازا جائے گا۔ پکھواڑے کے دوران مخصوص تنظیموں کے ذریعے شجر کاری کی مہم بھی چلائی جائے گی۔ اس کے علاوہ محکمے کے دفاتر میں موجود قدیم ریکارڈ   اور ایسی بیکار استعمال میں نہ  آنے والی فائلوں اور دیگر ساز وسامان کو ہٹاکر صفائی کی جائے گی۔ اس کے علاوہ دفاتر کے آس پاس  رہائشی علاقوں میں بھی  صفائی ستھرائی کی مہم چلائی جائے گی۔

 ریاستی حکومتوں کے  خوراک اور سول سپلائی کے محکموں سے بھی درخواست کی گئی ہے کہ وہ پکھواڑے کے دوران  اپنے اپنے متعلقہ علاقوں میں سوچھتا کے  پیغام کو عام کریں۔ ان کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ  راشن کی دکانوں میں اور ان کے آس پاس بینر اور سلوگن وغیرہ لگاکر  سوچھتا کو  فروغ دیں۔

 پہلی مرتبہ  ایف سی آئی ، سی ڈبلیو سی، سی آر ڈبلیو سی نے  آناج کے سب سے صاف ستھرے ڈپو کے لئے ایک ٹرافی  کا اہتمام کیا ہے، جو  علاقائی اور قومی سطح  پر  دی جائیں گی۔  ان ادارو ں نے  اس بات کو  یقینی بنانے کے لئے کہ افسران  دفاتر  یا ڈپو کی جانچ کرتے ہوئے  صفائی ستھرائی کے  تمام پہلوؤں کو  نظر میں رکھیں، جانچ کے رہنما خطوط میں بھی ترمیم کی گئی ہے۔ چینی ملوں اور تیل کے کارخانوں سے بھی درخواست کی گئی ہے کہ وہ پکھواڑے کے دوران  اپنے اپنے احاطوں اور مقامات پر صفائی ستھرائی  پر دھیان دیں اور  سوچھتا کے پیغام کو عام کریں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More