نئی دہلی، صارفین کے امور ، خوراک اور سرکاری نظام تقسیم کے مرکزی وزیر جناب ولاس پاسوان نے آج صارفین کے حقوق کے عالمی دن کے موقع پر صارفین خدمات یعنیjagograhakjago.gov.in ’’جاگو گراہک جاگو‘‘ کے لئے ایک مربوط پورٹل کا آغاز کیا۔ مرکزی وزیر نے سیفٹی ،انفارمیشن (معلومات)پسند، شکایت درج کرانا اور شکایات دور کرنا جیسے صارفین کے اہم حقوق پر زور دیا۔ جناب پاسوان نے کہا کہ صارفین کا یہ پورا پورا حق ہے کہ وہ اس بارے میں جانکاری حاصل کریں کہ وہ کس پر کیا خرچ کررہے ہیں۔
صارفین کے حقوق کے عالمی دن 2018 کا موضوع ہے’’ ڈجیٹل مارکیٹ زیادہ صاف ستھرا بنانا‘‘، جس کا اہتمام آج نئی دہلی میں صارفین کے امور کے محکمے نے کیا تھا۔ وہاں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جناب پاسوان نے کہا کہ حکومت صارفین کو اس بات کے لئے آمادہ کرنے کے سلسلے میں صحیح سمت میں کام کررہی ہے کہ وہ ڈجیٹائزیشن کے مکمل فائدے کو بروئے کار لائیں۔انہوں نے اس حقیقت کی ضرورت پر زور دیا کہ ڈجیٹل خواندگی اور مالی خواندگی ساتھ ساتھ چلنی چاہئے، تاکہ حکومت کی طرف سے شروع کی گئی بغیر کیش والی معیشت میں صارفین کو اس بات کے لئے باصلاحیت بنایا جاسکے کہ وہ پورے اعتماد کے ساتھ ادائیگیوں کے ڈجیٹل نظام کا استعمال کرسکے اور مختلف مالی اشیاء کا فائدہ اٹھا سکے۔
جناب پاسوان نے سائبر جرائم کے بارے میں ذکر کیا جو تشویش کا ایک بڑا معاملہ بنتا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ دونوں وزارتیں یعنی صارفین کے امور اور انفار میشن ٹیکنالوجی کی وزارت ڈجیٹل بیداری پروگرامز تیار کرنے کے لئے کام کررہی ہیں اور وہ ڈجیٹل ادائیگی سے متعلق شکایات سے نمٹنے کے لئے بھی کام کررہی ہیں۔
صارفین کے امور کے مرکزی وزیر نے کہا کہ صارفین کے مفاد کے تحفظ کے لئے بی آئی ایس ایک ادارے کے اندر ایک مؤثر اور کارگر بزنس –ٹو-کنزیومر الیکٹرانک کامرس لین دین(بی 2سی ای سی ٹی) نظام کو بہتربنانے کے لئے، بزنس –ٹو-کنزیومر الیکٹرانک کامرس لین دین کے لئے رہنما خطوط سے متعلق آئی ایس او اسٹینڈرڈ یعنی آئی ایس او 10008:2013اپنانے کے عمل سے گزر رہی ہے۔
صارفین کے امور ،خوراک اور سرکاری نظام تقسیم کے وزیر مملکت جناب سی آر چودھری نے کہا کہ قدیم ہندوستان میں پیدا کی گئی معلومات آج سائنس اور ٹیکنالوجی کے لئے بنیاد بن چکی ہے۔ انہوں نے کہا ہندوسان ڈجیٹل ٹیکنالوجی میں بھی دنیا کی سربراہی کرنے کے لئے تیار ہے۔