20 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

رام ولاس پاسوان نے ہندستانی معیارات کے بیورو کی سرگرمیوں کا جائزہ لیا

Urdu News

نئی دہلی، صارفین کے امور ، خوراک اور سرکاری نظام تقسیم  کے مرکزی وزیر   جناب   رام ولاس پاسوان کی سربراہی میں   آج صارفین کے امور ، خوراک اور سرکاری نظام تقسیم کی مرکزی وزارت کی   پارلیمانی   مشاورتی کمیٹی کی میٹنگ    منعقد ہوئی۔ یہ میٹنگ  صارفین کے امور ، خوراک اور سرکاری نظام تقسیم کے وزیر مملکت جناب سی آر چودھری کی موجودگی میں پارلیمنٹ اینکسی میں منعقد ہوئی ۔ اس موقع پر سرکردہ ارکان پارلیمنٹ اور وزارت کے متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

 جناب رام ولاس  پاسوان نے ہندستانی معیارات کے بیورو (بی آئی ایس) کی سرگرمیوں کا جائزہ لیا   اور تشہیر   اور دیگر مختلف   سرگرم اقدامات کے ذریعہ صارفین کے اعتماد کو بڑھانے،   لازمی سرٹیفیکٹ اور شکایتوں کو دور کرنے کے لئے  آسان طریقہ کار   کی ضرورت پر زور دیا ۔ جناب پاسوان نے    بی آئی ایس کے نئے   قانون 2016 کی   شقوں کو   موثر ڈھنگ سے لاگو کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

    کمیٹی کے ممبروں نے     بی آئی ایس  کی اہم سرگرمیوں  میں  بہتری سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔     جن میں   اسٹینڈر فارمولیشن  ، سرٹی فکیشن،  ہال مارکنگ ، لیبارٹری ٹیسٹنگ ،  صارفین کے امور اور  بین الاقوامی کارپوریشن شامل ہیں۔

  اس سے پہلے    بی آئی ایس کے  ڈائریکٹر جنرل  نے   بی آئی ایس کی سرگرمیوں   کے    ایک وسیع جائزے سے متعلق صارفین کے امور پر    مشاورتی کمیٹی کو پرزینٹیشن پیش کیا اور   ڈی آئی ایس کی جانب سے نشان  زد   نئے   علاقوں  کے بارے میں  بھی  پرزینٹیشن پیش کیا۔

بی آئی ایس معیارات اور مطابقت جائزے کی اپنی  اہم سرگرمیوں کے ذریعہ    محفوظ    ، بھروسے مند  اور معیاری سازوسامان  فراہم کرکے  قومی معیشت کو فائدہ پہنچا رہی ہے اور  صارفین کے  لیے  صحت کے خطرات  کو کم سے کم کررہی ہے اور  ماحولیات کو تحفظ فراہم کرنے کے علاوہ     درآمدات ، برآمدات   کو فروغ دینے  کے ساتھ ساتھ   مختلف اقسام  کی  چوری پر  کنٹرول کر رہی ہے۔

 بی آئی ایس کی معیارات اور سرٹیفکیشن  کی اسکیم    صارفین اور صنعت کو  فائدہ پہنچانے کے علاوہ  پروڈکٹ (مصنوعات) کے تحفظ ، صارفین کے تحفظ ، خوراک کے تحفظ ، ماحولیاتی تحفظ ، بلڈنگ اور کنسٹرکشن کے شبعوں میں مختلف   عوامی پالیسیوں کو بھی    تعاون دیتی ہے۔

حالیہ برسوں میں  بی آئی ایس نے    مختلف قومی ترجیحات   اور سووچھ بھارت   ابھیان، ڈیجیٹل انڈیا   ، میک ان انڈیا جیسے    حکومت کے دیگر    اقدامات سے نمٹنے کی سمت میں خاطر خواہ کام کیا ہے اور    معیارات  اور سرٹیفکیشن کی   اپنی  سرگرمیوں کے ذریعہ کاروبار کرنے کو آسان     بنایا ہے۔   معیارات کے فروغ میں بی آئی ایس   ٹکنالوجی    میں ہونے والی  تبدیلیوں اور  دیگر  ترقیات  کے علاوہ آب و ہوا میں تبدیلی، ماحولیات اور توانائی کے تحفظ   ، صحت اور سلامتی کے مسائل اور   تجارت کی سہولت  کے مسائل سے نمٹنے  میں پیش پیش ہے۔

میٹنگ میں  لوک سبھا کے ایم پی رام پرساد شرما،  رمیش  چندر کوشک اور  راجیہ سبھا کے ممبر  بلویندر سنگھ  بھنڈر نے بھی  شرکت کی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More