نئی دہلی، ریاستوں سےموصولہ ابتدائی رپورٹوں کے مطابق 12 جنوری 2018 تک ربیع فصلوں کے تحت بوائی کا کل رقبہ 609.51 لاکھ ہیکٹیئر ہے جبکہ اس کے مقابلہ 2017 میں اسی مدت میں 615.09 لاکھ ہیکٹیئر پر بوائی ہوئی تھی۔
گیہوں کی بوائی 295.53 لاکھ ہیکٹیئر، چاول 20.57 لاکھ ہیکٹیئر ، دالیں 160.91 لاکھ ہیکٹیئر، موٹے اناج 53.88 لاکھ ہیکٹیئر ، اور تلہن 78.62 لاکھ ہیکٹیئر رقبہ پر ہوئی ہے۔
اب تک بوائی کا رقبہ اور گزشتہ سال کی اسی مدت میں بوائی کے رقبہ کی تفصیلات درج ذیل ہیں۔
لاکھ ہیکٹیئر
فصلیں | 18-2017 میں بوائی کا رقبہ | 17-2016 میں بوائی کا رقبہ |
اناج | 295.53 | 309.99 |
چاول | 20.57 | 15.04 |
دالیں | 160.91 | 154.05 |
موٹا اناج | 53.88 | 54.40 |
تلہن | 78.62 | 81.61 |
میزان | 609.51 | 615.09 |