نئی دہلی۔ ریاستوں سے موصولہ ابتدائی رپورٹوں کے مطابق 29 دسمبر 2017 تک ربیع کی فصلوں کے لئے بویا گیا کل رقبہ 565.79 لاکھ ہیکٹر تک پہنچ گیا ہے جب کہ 2016 میں اس وقت تک 571. 47 لاکھ ہیکٹر تک بوائی ہوئی تھی۔گیہوں کی بوائی 273.85 لاکھ ہیکٹر پر، چاول کی 16.33 لاکھ ہیکٹر تک دالوں کی بوائی 150.63 لاکھ ہیکٹر پر، موٹے اناج کی 50.71 لاکھ ہیکٹر اور تلہن کی بوائی 74.27 لاکھ ہیکٹر پر کی جاچکی ہے۔
رواں سال اور پچھلے سال بوئے گئے رقبے کی تفصیلات مندرج ذیل ہے۔
فصل | 2017-18 میں بوا گیا رقبہ | 2016-17 میں بوا گیا رقبہ |
گیہوں | 273.85 | 290.74 |
چاول | 16.33 | 11.55 |
دالیں | 150.63 | 138.34 |
موٹا اناج | 50.71 | 51.28 |
تلہن | 74.27 | 79.56 |
میزان | 565.79 | 571.47 |