19 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

رمیش پوکھریال نے لیڈر شپ فار اکیڈمیشینز پروگرام 2019 لانچ کیا

Urdu News

نئی دلّی، فروغ انسانی وسائل کے وزیر جناب رمیش پوکھریال، نشنک‘ نے نئی دلّی میں پنڈت مدن موہن مالویہ نیشنل مشن آن ٹیچرز اینڈ ٹینچنگ کے تحت لیڈر شپ فار اکیڈمیشینز پروگرام۔2019  (ایل ای اے پی) اور سالانہ ریفریشر پروگرام ان ٹیچنگ۔ (اے آر پی آئی ٹی)۔ 2019 لانچ کئے۔

            اس موقع پر وزیر موصوف نے کہا کہ ٹیچنگ میں سالانہ ریفریشر پروگرام تعلیمی نظام کی بنیاد ہے اور اساتذہ کے لئے تعلیمی معیار اور اس شعبے کی جدید ترین ترقیات کے بارے میں آگاہی کے لئے ایک عظیم پلیٹ فارم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں بہتر نتائج کے حصول کے لئے اس طرح کے پروگراموں میں اساتذہ کی شرکت میں اضافہ کرنا ہوگا۔ ہمیں اس طرح کے پروگراموں میں شرکت کے لئے اساتذہ کو راغب کرنا ہو گا۔

            فروغ انسانی وسائل کے وزیر نے یونیورسٹی گرانٹس کمیشن اور آل انڈیا کونسل فار ٹیچنگ ایجوکیشن (اے آئی سی ٹی ای) کو مشورہ دیا کہ اگر ہمیں معیار تعلیم کو بلند کر نا ہے تو ہمیں تعلیم کے شعبے میں نئی چیزوں پر توجہ مرکوز کرنی ہو گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے پاس وژن بھی ہے اور مشن بھی، ہمیں فقط بہتر تال میل کی ضرورت ہے۔ ہمیں چاہئیے کہ ہم ہر تین ماہ بعد تجزیہ کیاکریں تاکہ ہم عالمی دوڑ میں پیچھے نہ رہ جائیں۔

                        لیڈر شپ فار اکیڈمیشینز پروگرام (ایل ای اے پی) نامی تین ہفتے کی مدت کا ترقیاتی تربیتی پروگرام (دو ہفتے ملکی اور ایک ہفتہ غیر ملکی ٹریننگ) لانچ کیا گیا ہے۔اس کا مقصد تعلیمی سربرابراہان میں مستقبل کی قائدانہ صلاحیت تیار کرنا ہے۔ یہ پروگرام درج ذیل 15 اداروں کے ذریعہ چلایا جا رہا ہے۔ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی، کھڑگ پور، انڈین انسٹیٹ ٹیوٹ آف ٹکنالوجی، کانپور، بنارس ہندو یونیورسٹی، جامعہ ملیہ اسلامیہ،  انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی،روڑکی،  انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس ایجوکیشن اینڈ ریسرچ، کولکاتہ، یونیورسٹی آف حیدر آباد، این آئی ٹی، تریچی، یونیورسٹی آف دلّی،  انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی،بمبئی، جواہر لال نہرو یونیورسٹی،  انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی،بی ایچ یو، ٹی آئی  ایس ایس (سی اے ایل ای ایم)، اے ایم یو، (سی اے ایل ای ایم)، این آئی ای پی اے ( سی اے ایل ای ایم)۔

            فروغ انسانی وسائل کی وزارت نے سالانہ ریفریشر پروگرام ان ٹیچنگ (اے آر پی آئی ٹی) نومبر، 2018 میں لانچ کیا ہے۔

            دوران ملازمت تمام اساتذہ سے مضامین وار اور سینئرٹی کے لحاظ سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ ان ریفریشر کورسوں کے لئے اندراج کرائیں اور انہیں مکمل کریں تاکہ یہ کورس  ان کے کرئیر ایڈوانسمنٹ میں مدد گار ثابت ہوں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More