17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

روایتی ادویات کو فروغ دینے کے لئے بمسٹیک ایک مثالی پلیٹ فارم فراہم کرتاہے

Urdu News

نئی دہلی؍  حکومت ہند کی آیوش کی وزارت نے 25-24 اکتوبر2017 کو نئی دہلی میں پرواسی بھارتیہ کیندر میں روایتی ادویات پر بمسٹیک ٹاسک فورس کی پہلی میٹنگ کی میزبانی کی۔

کثیر شعبہ جاتی تکنیکی اور اقتصادی تعاون کے لئے خلیج بنگال پہل (بمسٹیک)ایک بین الاقوامی تنظیم ہے جو جنوبی ایشیاء اور جنوب مشرقی ایشیاء کے ملکوں ، بنگلہ دیش، بھارت، میانما، سری لنکا، تھائی لینڈ، بھوٹان اور نیپال پر مشتمل ہے۔ بھارت ، جو روایتی ادویات کے میدان میں ایک بڑا فریق ہے، بمسٹیک فورم میں روایتی ادویات سے متعلق پالیسیوں او رحکمت عملی طے کرنے میں اہم رول ادا کرتاہے۔

اس میٹنگ میں بمسٹیک کے سیکریٹریٹ کے علاوہ بنگلہ دیش، بھوٹان، بھارت، میانما، نیپال ، سری لنکا اور تھائی لینڈ کے وفود نے شرکت کی۔

اس میٹنگ کا افتتاح 24 اکتوبر 2017 کو آیوش کی وزارت کی سیکریٹری جناب ویدیہ راجیش کوٹیچا نے کیا۔ بمسٹیک کے رکن ملکوں کے وفود کا خیر مقدم کرتے ہوئے آیوش کے سیکریٹری نے بمسٹیک کے رکن ملکوں میں روایتی ادویات کی مالا مال وراثت کا ذکر کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بمسٹیک فورم روایتی ادویات کے شعبے میں رکن ملکوں کے درمیان اشتراک کو بڑھاوا دینے کے لئے ایک اہم پلیٹ فارم فراہم کرتاہے۔ انہوں نے وزارت کی بین الاقوامی سطح پر تعاون کی حالیہ سرگرمیوں کو بھی اجاگر کیا۔

آیوش کی وزارت کے جوائنٹ سیکریٹری اور بھارتی وفد کے سربراہ جناب پرمود پاٹھک کو میٹنگ کا چیئرمین منتخب کیا گیا، جبکہ میانما کے وفد کے سربراہ ڈاکٹر یی یی مینت کو نائب چیئرمین منتخب کیا گیا۔ میٹنگ میں مندرجہ ذیل ایجنڈے پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

  • روایتی ادویات پر بمسٹیک ٹاسک فورس کی حکمت عملی کا نفاذ(بی آئی ٹی ایف ایم)
  • روایتی ادویات پر رکن ملکوں کے درمیان تکنیکی اور تحقیقی اشتراک کے لئے ترجیحی شعبے ۔
  • روایتی ادویات کے  علم اور دانشورانہ املاک کے حقوق اور ایک ورک پلانٹ تیار کرنے کے ساتھ منسلک جینیاتی وسائل کے تحفظ کی علاقائی حکمت عملی۔
  • بمسٹیک کے رکن ملکوں کے درمیان انسانی وسائل کا فروغ اور ہنرمندی کا فروغ۔
  • روایتی ادویات پر بمسٹیک ٹاسک فورس کے مابین روایتی ادویات پر تعاون کے لئے تجاویز اور پروگرام۔

میٹنگ میں ٹاسک فورس کی پہلی میٹنگ کی رپورٹ کے مسودے کو بھی منظوری دی گئی جو بی این این سی سی ٹی ایم کی چوتھی میٹنگ میں پیش کی جائے گی، جو بنگلہ دیش میں منعقد ہوگی۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More