17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

روحانیت اور خاندانی نظام ہماری عظیم طاقتیں : نائب صدر جمہوریہ

Urdu News

نئیدہلی۔فروری؛نائب صدر جمہوریہ جناب ایم وینکیا نائیڈو نے کہا کہ ہندوستان کے ہر شہری کو ملک کی بہبود میں حصہ لینا چاہیے اور ملک میں  اسی وقت خوشی حاصل ہوگی جب خواتین، نوجوان اور کسان اپنی خدمات پیش کریں گے۔ انہوں نے یہ بات آج آندھرا پردیش کے اتکور میں عالمی یوم سرطان کے موقع پر صحت کیمپ کا افتتاح اور سورن بھارت ٹرسٹ کی دوسری سالگرہ کے موقعے پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر سپریم کورٹ کے جج جسٹس ایل ناگیشور راؤ ، آندھرا پردیش قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر ڈاکٹر کوڈیلا شیو پرساد، آندھرا پردیش کے صحت اور طبی تعلیم کے وزیر ڈاکٹر کامنین شری نواس، فلم ہیرو شری وینکٹیش اور دیگر اہم شخصیات موجود تھیں۔

نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ سرطان جیسے امراض کی  پہلے تشخیص کرنے کی ضرورت ہے تاکہ بہتر علاج ہو سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ طرز  زندگی اور ماحولیاتی تبدیلی صحت سے متعلق مسائل کی وجوہات ہیں۔ ہمارے لیے صحت سے متعلق مسائل کی نشاندہی کے لیے مناسب سہولیات کی دستیابی ضروری ہے تاکہ وقت پر دوا دی جا سکے۔

نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ زندگی اور ہماری زندگی کے مقصد کو  ہر ایک کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے عوام سے ملک کی وراثت اور ثقافت کی طاقت کو سمجھنے کی درخواست کی۔ ہندوستان روحانیت اور خاندانی نظام کا مرکز ہے اور یہ ہماری عظیم طاقت ہے۔ یہ نظام پوری دنیا کے لیے ایک مثال ہے۔

نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ بدعنوانی ہمارے سماج کی سب سے بڑی لعنت ہے اور یہ ملک کی ترقی کو سرطان کی طرح تباہ کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایماندارانہ طریقہ کو رائج کرنے کی ضرورت ہے۔ ہر ایک کو چاہیے کہ ملک کو مضبوط بنانے کے لیے اپنی خدمات پیش کرے۔ انہوں نے نوجوانوں سے ملک کی ہمہ جہت ترقی کے لیے کام کرنے کی درخواست کی۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More