23 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

روزانہ نئے کووڈ-19 کے 80 فیصد سے زیادہ معاملات مہاراشٹر ، پنجاب ، کرناٹک ، گجرات اور مدھیہ پردیش میں

Urdu News

 مہاراشٹر ، پنجاب ، کرناٹک ، گجرات اور مدھیہ پردیش  میں یومیہ نئے کیسوں میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے ۔ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران  درج کئے جانے والے کل نئے معاملات کا 80.5فیصد  ان ریاستوں میں ہیں ۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 46951 نئے کیسوں کی خبر ملی  ہے۔ان میں سے 84.59 فیصد معاملے 6 ریاستوں میں سامنے آئے ہیں۔ یہ ریاستیں ہیں: مہاراشٹر، پنجاب، کیرالہ، کرناٹک، گجرات اور مدھیہ پردیش۔

مہاراشٹر میں ایک دن میں سب سے زیادہ 30535کیس سامنے آئے ہیں۔ اس کے بعد پنجاب  میں2644  معاملے  جبکہ کیرالہ میں1875 نئے کیس درج ہوئے ہیں۔

 آٹھ ریاستوں میں جیسا کہ نیچے درج ہے یومیہ نئے کووڈ -19 کیسوں میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔

 نیچے دیئے گئے گراف میں مجموعی طور پر کئے گئے ٹیسٹ اور اس سے تعلق رکھنے والی  آٹھ ریاستوں میں مجموعی مثبت شرح  کو دکھایا گیا ہے۔

d.jpg

آج ہندوستان میں کل فعال معاملات کی تعداد 334646 تک پہنچ گئی۔ اس وقت ہندوستان کے موجودہ فعال معاملے ملک کے مجموعی مثبت معاملوں کا 2.87 فیصد ہیں۔ پچھلے چوبیس گھنٹوں میں مجموعی فعال معاملات میں 25559 کا اضافہ ہوا ہے۔

 روزانہ کی مثبت شرح(7 روز کااوسط) اس وقت 3.70 فیصد ہے۔

 f.jpg

آٹھ ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں قومی اوسط سے زیادہ ہفتہ وار مثبت شرح ریکارڈ کی گئی ہے۔

h.jpg

دوسری طرف، ہندوستان میں مجموعی طور پر دی جانے و الی خوراکوں کی تعداد 4.5 کروڑ کے نشان کو پار کرگئی۔

آج صبح سات بجے تک  ایک عبوری رپورٹ کے مطابق 733597 سیشن کے ذریعہ 4.50 کروڑ(45065998)  سے زیادہ افراد کو ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔

ان میں حفظان صحت کے 7786205 کارکنان (پہلی خوراک)  شامل ہیں، جبکہ حفظان صحت کے 4881954 کارکنان کے دوسرا ٹیکہ لگایا گیا ہے، صف اول کے 8095711 کارکنان کو پہلا ٹیکہ لگایا گیا ہے جبکہ صف اول  کے 2609772 کارکنان کے دوسرا ٹیکہ لگایا گیا۔ مخصوص بیماریوں سے متاثرہ 45 سال سے زیادہ عمر کے 3721455 مستفیدین کے پہلا ٹیکہ لگایا گیا اور 60 سال سے زیادہ عمر کے 17970931 مستفیدین کو ٹیکے لگائے گئے۔

حفظان صحت کارکنان

صف اول کے کارکنان

مخصوص بیماریوں سے متاثرہ  45 سے 60 سال کے افراد  کی عمر کے افراد

60 سال سے زیادہ عمر کے افراد

 میزان

پہلا ٹیکہ

دوسرا ٹیکہ

 پہلا ٹیکہ

 دوسرا ٹیکہ

پہلا ٹیکہ

 پہلا ٹیکہ

77,86,205

48,81,954

80,95,711

26,09,742

37,21,455

1,79,70,931

4,50,65,998

ٹیکہ کاری مہم کے 65 ویں دن  (21 مارچ 2021) مجموعی طور پر 462157لوگوں کے ٹیکے لگائے  گئے۔اور چونکہ یہ اتوار کا دن تھا،  اس لئے بہت سی ریاستوں  اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے ٹیکہ کاری کے اجلاس منعقد نہیں کئے۔

ان میں سے 449115  مستفیدین کے 8459 سیشن کے دوران  پہلا ٹیکہ لگایا گیا۔(حفظان صحت کے کارکنان اور صف اول کے کارکنان) اورحفظان صحت اور صف اول کے 13042 کارکنان کے دوسرا ٹیکہ لگایا گیا۔

مورخہ : 21 مارچ 2021

حفظان صحت کارکنان

صف اول کے کارکنان

مخصوص بیماریوں سے متاثرہ  45 سے 60 سال کے افراد

60 سال سے زیادہ عمر کے افراد

 کل حصولیابی

پہلا ٹیکہ

 دوسرا ٹیکہ

 پہلا ٹیکہ

 دوسرا ٹیکہ

 پہلا ٹیکہ

پہلا ٹیکہ

پہلا ٹیکہ

دوسرا ٹیکہ

6,220

4,598

11,400

8,444

87,982

3,43,513

4,49,115

13,042

6,220

 بھارت میں اس بیماری سے مجموعی طور پر شفایاب ہونے والوں کی تعداد آج 11151468 ہوگئی ہے۔ شفایابی کی قومی شرح 95.75 فیصد ہے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 21180 صحت یابیاں درج کی گئی۔

دوسری طرف  گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 212 اموات  کی خبر بھی سامنے آئی ہے۔

نئی اموات میں سے 85.85 فیصد 6 ریاستوں میں درج کی گئیں۔ مہاراشٹر میں سب سے زیادہ(99) اموات درج کی گئیں۔ جس کے بعد پنجاب میں  روزانہ ہونے والی اموات کی تعداد 44 رہی، کیرالہ پچھلے چوبیس گھنٹوں میں 13 نئی اموات کے ساتھ تیسرے نمبر رہا۔

 i.jpg

اموات کے معاملوں کی شرح اس وقت 1.37 فیصد ہےاور یہ مسلسل گھٹ رہی ہے۔

j.jpg

گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 14 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے کووڈ-19 سے ہونے والی کسی موت کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ یہ ریاستیں اور مرکز کے زیر انتظام علاقے ہیں: آندھرا پردیش، آسام، اترا کھنڈ، لکشدیپ، سکم، لداخ(یو ٹی)، دمن اور دیو، دادر اور نگر حویلی، میگھالیہ، منی پور، تریپورہ، ناگا لینڈ، میزورم، انڈمان اور نکوبار جزائر اور اروناچل پردیش۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More