20 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

روسی فیڈریشن کےوزیر خارجہ سرگئی لاؤروف نے وزیراعظم جناب نریندر مودی سے ملاقات کی

Urdu News

نئی دہلی، روسی فیڈریشن کے وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف نے، جو رائے سینا مذاکرات میں شرکت کے لئے بھارت کے دورے پر ہیں، آج وزیراعظم جناب نریندرمودی سے ملاقات کی۔

وزیر خارجہ لاؤروف نے روسی فیڈریشن کے صدر جناب ولادیمیر پوتن کی جانب سے وزیراعظم کو نئے سال کی مبارکباد پیش کی۔ وزیراعظم نے بھی  گرمجوشی سے اس مبارکباد کا جواب دیتے ہوئے نئے سال میں روس کے عوام کے لئے امن اور خوشحالی کی نیک خواہشات پیش کی۔

وزیراعظم نے 13؍ جنوری 2020 کو ٹیلیفون پر صدر پوتن کے ساتھ وسیع امور پر ہوئی بات چیت کا حوالہ دیااور اس بات کو اجاگر کیا کہ پچھلے سال دونوں ملکوں کے درمیان خصوصی اور کلیدی ساجھیداری میں کافی پیش رفت ہوئی ہے۔

وزیر خارجہ لاؤروف نے بتایا کہ صدر پوتن مئی 2020 میں یوم فتح کی 75ویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت کے لئے اورجولائی میں برکس اور ایس سی او کانفرنسوں میں شرکت کےلئے   وزیراعظم کے دورے کے منتظر ہیں۔ وزیراعظم نےاس سال مختلف مواقع پر صدر پوتن کے ساتھ ملاقاتوں کا خیر مقدم کرتےہوئے کہا کہ وہ بھی اس سال سالانہ باہمی سربراہ میٹنگ کےلئے صدر پوتن کی میزبانی کرنے کے منتظر ہیں۔

وزیراعظم نے اس بات کو اجاگرکیا کہ 20119 میں دونوں ملکوں کے درمیان کئی اہم فیصلے کئے گئے اور ان کے نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ انہوں نے سفارش کی کہ سال 2020کو، جو بھارت اور روسی فیڈریشن کے درمیان کلیدی ساجھیداری کے قیام کی 20ویں سالگرہ بھی ہے، یہ سال پچھلے فیصلوں کو نافذ کرنے کا سال ہونا چاہئے۔

وزیر خارجہ لاؤروف نے کلیدی، بین الاقوامی اور علاقائی امور پر روس کے موقف سے وزیراعظم کو مطلع کیا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More