16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

روسی کمپنیو ں نے میک اِن انڈیا کو بڑھاوادینے میں دلچسپی کا اظہار کیا

Urdu News

نئی دہلی،21؍مارچ، وزارت دفاع کے دفاعی پیداوار کے محکمے نے 17 سے 18 مارچ 2017 کے درمیان بھارت-روس فوجی صنعتی کانفرنس کا انعقاد کیا۔ اس کانفرنس کا مقصدروسی ساخت کے ایس یو-30 ایم کے-1 طیارے، ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر، میگ-29 کے جیٹ، آئی این ایس وکرمادتیہ اور ٹی-90 ٹینک جیسے سازوسامان؍ پلیٹ فارم کے رکھ رکھاؤ اور ان کی دیکھ بھال سے متعلق بنیادی معاملات کو حل کرنا تھا۔

اس کانفرنس میں روس کے 100 سے زیادہ جبکہ بھارت کے 150 سے زیادہ صنعتی نمائندوں نے شرکت کی۔ روس کی کمپنیوں نے طویل مدتی سپلائی کے معاہدوں، مرمت، اوورہال، کچھ اضافی کل پرزوں کی تیاری کے ذریعے بھارتی مسلح افواج کو روسی ساخت کے سازوسامان کیلئے فروخت کے بعد دی جانے والی سہولیات میں بھارتی فرموں کو شامل کرکے میک ان انڈیا کے مقصد کو آگے بڑھانے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ کانفرنس میں تین اجلاس ہوئے جن میں ہوائی جہاز کے نظام، زمینی نظام اور بحریہ کے نظام کیلئے الگ الگ اجلاس شامل ہیں۔ کانفرنس میں بھارتی مندوبین نے اپنی ضروریات کا اظہار کیا اور روسی ساخت کے پلیٹ فارم کی مرمت وغیرہ کے کام کو مزید بہتر بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ان اجلاس میں بڑی تعداد میں بھارتی اور روسی کمپنیوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

Related posts

4 comments

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More