16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

روس میں کامرس اور صنعت کی وزارت، شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ اور روسی قیادت اور سرکردہ تاجروں کے ساتھ باہمی بات چیت کرے گی

Urdu News

نئی دہلی، 1کامرس اور صنعت کے وزیر سریش پربھو 15 سے 17 نومبر تک روس کا دورہ کررہے ہیں۔ وہ وہاں غیر ملکی اقتصادی اور غیر ملکی تجارت کے ذمہ دار ملکوں کی وزارتوں کی شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں شرکت کررہے ہیں۔ کامرس اور صنعت کے وزیر اپنے دورے کے دوران دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔ تجارت سے متعلق یہ پہلی وزارتی کانفرنس ہے جس کا اہتمام شنگھائی تعاون تنظیم نے جون 2017 میں، بھارت کے تنظیم میں مکمل رکنیت اختیار کرنے کے بعد سے اب تک پہلی مرتبہ کہا ہے۔ یہ جناب سریش پربھو کا بھی کامرس اور صنعت کا وزیر بننے کے بعد سے اب تک کا پہلا دورہ ہے۔

اپنے دورے  کے دوران کامرس اور صنعت کے وزیر نے یوریشیائی اقتصادی کمیشن کے تجارت کے بورڈ  کی رکن محترمہ ویر ونیکانکیشینا سے 15 نومبر کو ملاقات کی۔ انہوں نے بھارت اور یوریشیائی  اقتصادی کمیشن کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے سے متعلق مذاکرات کو جلد شروع کئے جانے کے بارے میں بات چیت کی۔

سولہ نومبر کو جناب پربھو نے روس کے 30 سرکردہ تاجروں کے ساتھ بات چیت کی۔ یہ بات چیت گول میز کانفرنس کے طور پر ہوئی۔ جن کمپنیوں نے اس گول میز کانفرنس میں شرکت کی، وہ اسٹیل، انجینئرنگ اشیا، ریلویز، مالی خدمات، نیوکلیائی توانائی، زراعت، پروجیکٹ کیپیٹلسٹس اور تجارتی ترقی کے شعبوں سے تعلق رکھتے ہیں۔ سرکردہ تاجروں نے بھارت اور روس کے درمیان دو طرفہ اقتصادی تعاون کو مستحکم بنانے کے سلسلے میں کافی پرجوش انداز میں حصہ لیا۔ وزیر کامرس و صنعت  نے ان تاجروں کو شراکت داری سے متعلق چوٹی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی جو بھارت میں 24 سے 26 فروری 2018 کو ہوگی۔

وزیر موصوف روس کی چھوٹی، اوسط درجے کی صنعتوں اور روس کے سرمایہ کاروں کے ایک منتخبہ گروپ کے اجتماع سے ملاقات کریں گے۔ یہ ملاقات آج روس کے دیلو وایا علاقے میں ہوگی۔ و ہ روس کے اپنے دیگر ہم منصبوں سے بھی ملاقات کریں گے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More