18 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

روس نے ایسے قوانین کی ضرورت پر زور دیا ہے جن کی مدد سے ہندوستان اور روس کے تعاون کے امکانات سے پوری طرح فائدہ اٹھایا جاسکے

Urdu News

نئی دہلی، روس کی پارلیمنٹ نے  دوما کے چیئرمین جناب وینچیس لاف  ولودین  نے ایک ایسے قانونی سازی کے فریم ورک کی ضرورت کو اجاگر کیا جس سے ہندوستان اور روس کے درمیان باہمی تعاون کے زبردست امکانات سے پوری طرح فائدہ اٹھایا جا سکے۔ دوما ،روسی پارلیمنٹ (لوک سبھا کا متبادل) کے چیئرمین نے آج یہاں نائب صدر جمہوریہ اور راجیہ سبھا کے چیئرمین جناب ایم وینکیا نائیڈو سے ملاقات کی اور باہمی تعلقات کے بہت سے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔

چالیس منٹ کی میٹنگ کے دوران طرفین نے دونوں ملکوں کے درمیان دوست کے قدیم رشتوں کا بڑی سرشاری کے ساتھ ذکر کیا اور موجودہ عالمی دور میں تعاون کو مزید مستحکم بنانے کی ضرورت کو اجاگر کیا۔ دوما کے چیئرمین جناب ولودین نے دونوں ملکوں کے درمیان پارلیمانی تبادلوں کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ مختلف شعبوں میں ہندوستان اور روس کے تعلقات کے امکانات کو پوری طرح بروئے کار لانے  کے لئے قانونی سازی کے ضروری فریم ورک  کو قائم کیا جا سکے۔ انہوں دونوں ملکوں کی پارلیمانی کمیٹیوں پر زور دیاکہ وہ اس سلسلے میں زیادہ سرگرم رول ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ ’’معیشت ، انسانی ترقی اور ثقافتی تعاون کے شعبوں میں باہمی فائدے کے لئے دونوں ملکوں کے درمیان روایتی دوستی کو مزید مستحکم بنانے کی ضرورت ہے‘‘۔سیاحت اور طبی تعلیم کے میدانوں میں زبردست مواقعے کا ذکر کرتے ہوئے جناب ولودین نے افسر شاہی کی التو یٰ کی کارروائیوں پر توجہ دینے کی  ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے بتایا جو پچھلے سال باہمی تجارت میں تقریباً 21 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور ابھی اس میں مزید اضافے کی گنجائش ہے۔

مختلف کثیر قومی فورموں میں دونوں ملکوں کے درمیان’ خصوصی اور امتیاز ی‘ تعلقات کا ذکرکرتے ہوئے جناب وینکیا نائیڈو نے کہ 2000 سے دونوں ملکوں کے درمیان 19 باہمی چوٹی میٹنگوں اور حالیہ میٹنگ سے، جو وزیراعظم جناب نریندر مودی اور روس کے صدر ولادیمیرپوتن کے درمیان ہوئی  اس سے دونوں ملکوں کے درمیان یکجہتی کا اظہار ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور روس کے درمیان مختلف بین الاقوامی اور ہمہ قومی معاملات   پر خیالات کی یکسانیت  کو پارلیمانی تبادلوں کے ذریعے اور آگے لے جانے کی ضرورت ہے۔

جنابنائیڈونے کہا کہ وہ اپنےطالبعلمیکےزمانےسےہی روسکےلئےبہت اچھے خیالات رکھتے ہیں۔

جناب نائیڈو نے پوری دنیا کے سماجی اقتصادی ڈھانچے کے لئے خطر ناک دہشت گردی کی لعنت کا ذکر کیا اور اس کے خلاف اور زیادہ عالمی تعاون  کی ضرورت پر زور دیا۔ جناب نائیڈو کی تشویش پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے جناب ولودین نے کہا کہ روس’روس دہشتگردانوں کارروایوں کے مقابلے کے اپنے تجربے ‘ کی بنیاد پر ہندوستان کے ساتھ تعاون کر سکتا ہے ۔

دوما کے چیئرمین جناب وینچیس لاف  ولودین   نے کہا کہ ہندوستان اور روس کے پارلیمانی کمیشن کی آج نئی دلی میں پانچویں میٹنگ ہورہی ہے جس میں باہمی تعاون سے متعلق مخصوص مسائل پر توجہ دی جائے گی۔

ہندوستان کے دورے  پر آیا ہوا 30 رکنی  روسی پارلیمانی وفد دوما کے فرسٹ ڈپٹی چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین نیز دوما کی 10 کمیٹیوں کے چیئرپرسن  پرمشتمل ہے۔ جن میں دفاع، داخلی امور، بین الاقوامی امور، مالی مارکیٹوں ، اقتصادی پالیسی اور تحقیقات ، صحت ، سکیورٹی اور کرپشن کنٹرول جیسی کمیٹیاں شامل ہیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More