16.5 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

رومانیہ کی بھارتی سفارتخانے میں آیوش اطلاعاتی مرکز کا قیام

Urdu News

نئی دہلی۔ وزارت آیوش نے رومانیہ میں واقع بھارتی سفارت خانے کے احاطے میں آیوش اطلاعاتی سیل قائم کیا ہے۔  اس سیل کے قیام کا مقصد یہ ہے کہ آیوش نظام ادویہ کے متعلق حقیقی جانکاری کی ترویج اور اشاعت ممکن ہوسکے اور رومانیہ میں آیورید طریقہ علاج کی حوصلہ افزائی ہو۔ رومانیہ میں واقع آیوش انفارمیشن سیل اپنے زیر اہتمام خطبات، مشاورت کا انتظام کرے گا، مذاکروں اور تربیتی کورسوں کے اہتمام کے ساتھ آیوش سے متعلق افراد اور ایسو سی ایشنوں کو رومانیہ میں میٹنگوں کے اہتمام میں تعاون فراہم کرے گا۔ آیوش نظام ادویہ  کے تئیں رومانیہ کے عوام میں بیداری پیدا کرے گا۔

19 ستمبر 2018 کو اپنے رومانیہ کے دورے کے دوران، بھارت کے نائب صدر جمہوریہ جناب ایم وینکیا نائیڈو نے بڑی مسرت کے ساتھ آیوش اطلاعاتی سیل کا افتتاح کیا تھا۔ اس موقع پر نائب صدر جمہوریہ ہند نے‘آیوروید ان رومانیہ’ یعنی رومانیہ  میں آیوروید نام کی ایک کتاب کا اجراء بھی کیا تھا۔ جناب ایم وینکیا نائیڈو نے رومانیہ کے عوام میں آیوروید کی مقبولیت کا اعتراف اور اس کی ستائش کی تھی۔ اس موقع پر رومانیہ کے ڈپٹی وزیراعظم ڈاکٹر انا برشل اور رومانیہ کے کاروبار، ماحولیات اور صنعت کاری کے وزیر جناب سیفان رادو اوپریا اور بھارت کے سفیر مقیم بخاریسٹ، جناب تھنگ لورا ڈارلونگ بھی موجود تھے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More