17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

روڈ ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت ناگپور میں منعقد ہونے والے 36 گھنٹے کے اسمارٹ انڈیا ہیک تھن 2017 کے گرانڈ فنالے کی ضیافت کرے گی

Urdu News

نئی دہلی، 25 مارچ روڈ ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت یکم اپریل اور 2 اپریل 2017 کو ناگپور اور ملک بھر کے 25 دیگر مختلف نوڈل مراکز پر ایک ساتھ ’’اسمارٹ انڈیا ہیک تھن 2017 – گرانڈ فنالے ‘‘ کی ضیافت کر رہی ہے ۔ وزارت برائے فروغ انسانی وسائل کے ذریعہ 9 نومبر 2016 کو شروع کئے گئے اسمارٹ انڈیا ہیک تھن کا مقصد طلباء کی مہارت اور تخلیقیت کو فروغ دینا ، اسٹارٹ اَپ انڈیا، اسٹینڈ اَپ انڈیا مہم کے لیے ایک پلیٹ فارم تیار کرنا ، معیار زندگی اور حکمرانی میں بہتری لانے کے لیے ہجوم کے وسائل کا حل اور ابھرتے جدید ہندوستان کو جدت فراہم کرنے کی غرض سے شہریوں کے لیے مواقع پیدا کرنا ہے ۔ اس سلسلے میں اب تک 637 آئیڈیا موصول ہوئے ہیں جن میں 672 نوجوانوں پر مشتمل 84 ٹیموں کا انتخاب کیا گیا ہے۔

قومی شاہراہوں اور انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹیڈ کے ڈائریکٹر اور روڈ ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت کے ناڈل افسر جناب سنجے جاجو نے بتایا کہ گرانڈ فنالے کے دوران منتخب ٹیمیں مسلسل 36 گھنٹے تک اپنے آیئڈیا پر مبنی پروڈکٹ تیار کریں گی۔ نئے تیار کردہ پروڈکٹ کا فیصلہ آٹھ ماہرین کریں گے اورفرسٹ رنر اَپ اور سکنڈ رنر اَپ کو کو انعامات سے نوازا جائے گا۔ بعد ازاں کم از کم پانچ بہترین ٹیمیں وزارت کے ساتھ وزارت کی جانب سے تجویز کردہ نئے آئیڈیا کے سہل نفاذ کو یقینی بنانے کے لیے کام کریں گی۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More