نئی دہلی: نیشنل انفارمیٹکس سینٹر (این آئی سی)نے ریاست اڈیشہ کے شہر بھوبنیشور میں جدید ترین کلاؤڈ ایب پر مبنی نیشنل ڈاٹا سینٹر قائم کیا ہے۔ الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی(آئی ٹی)نیز قانون اور انصاف کے مرکزی وزیر جناب روی شنکر پرساد اس ڈاٹا سینٹر کاافتتاح کریں گے۔ اس موقع پر پیٹرولیم اور قدرتی گیس نیز ہنر مندی کافروغ اور انٹرپرینیور شپ کے وزیر جناب دھرمیندر پردھان موجود ہوں گے۔یہ سینٹر حکومت اور اس کے محکموں کو ای ۔ گورنرس کے لئے ہفتے میں چوبیس گھنٹے خدمات فراہم کرے گا۔یہ یونیفائڈ اور مشترکہ بنیادی ڈھانچہ، بنیادی ڈھانچہ جاتی ضرورتوں اور مستقبل کی جدید ترین ٹکنالوجی ، منقسم ایپلی کیشنز ، ڈاٹا بیس ایپلی کیشنز، ورچولائزڈ ایپلی کیشنز جو مختلف انتہائی حالات میں کام کرتے ہیں وہ ان میں موجود ہوں گے۔کلاؤڈ پر مبنی ایپلی کیشنز ڈیمانڈ پر دستیاب ہوگا۔
مرکزی کلاؤڈ ماحول کو موجودہ ورچولائزڈ اور غیر ورچولائزڈ ماحول کو اپناتے وقت نئے زمانے کے ایپلی کیشنز کی مدد کے لئے مختلف طریقے سے آسانی سے استعمال اور فوری طور پر رد عمل کے لئے قائم کیاگیا ہے۔یہ ڈاٹا سینٹر اور کلاؤڈ سروسیز نیشنل انفارمیٹکس سینٹر(این آئی سی) کے ذریعہ قائم کردہ ڈاٹا سینٹر سے مہیا کرایا جارہا ہے۔
بھوبنیشور میں قائم آئی سی ٹی بنیادی ڈھانچہ، آئی سی ٹی ڈھانچے کے ذریعہ تیار کیا گیا سافٹ ویئر کے ساتھ ماڈولر فیشن کو فعال بنائے گا۔یہ سینٹر کلاؤڈ پر مبنی خدمات سرعت کے ساتھ فراہم کرے گا اور ان آئی سی نیشنل کلاؤڈ سروسیز کے ساتھ خود کو ہم آہنگ کرے گا۔
نیشنل کلاؤڈ سروسیز بھوبنیشور سے درج ذیل فوائد حاصل ہوں گے۔
- ایپلی کشینز کی آسانی سے دستیابی اور اس کی فوری تعیناتی کو یقینی بنانے کے لئے آئی سی ٹی انفراسٹرکچر تک، ڈیمانڈ پر رسائی ہوگی ۔
- آئی سی ٹی نظام کی فراہمی کے لئے جس میں حکومت کی پالیسیوں کےتعلق سے شکایات اور مختلف ایپلی کیشنز کے اعداد وشمار کے آسانی سے تبادلے کے لئے ایک معیاری پلیٹ فارم ہوگا۔
- بہتر معیشتوں کے حصول کی خاطر آئی سی ٹی بنیادی ڈھانچے کے تبادلے کے لئے خدمات پر مبنی طریقہ کار کا استعمال
- شماریاتی وسائل کے تبادلے کے لئے کم لاگت والی اور خدمات پر مبنی طریقہ کار کو اپنانا۔