20.7 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

روی شنکر پرساد الیکٹرونکس صنعت کے ممتاز سی ای او کے ساتھ گول میز مباحثے کریں گے

Urdu News

نئی دہلی، الیکٹرونکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی، مواصلات اور قانون وانصاف  کے مرکزی وزیر جناب روی شنکر پرساد 16ستمبر 2019ء کو وگیان بھون میں الیکٹرونکس صنعت کے ممتاز رہنماؤں کے ساتھ گول میز مباحثے کریں گے۔گول میز مباحثے میں لازمی طورپر صنعت کو درپیش چیلنجوں، مواقع اور حکومت سے صنعت کی توقعات کے بارے میں غور وخوض کیا جائے گا، تاکہ ہندوستانی الیکٹرونکس مینوفیکچرنگ شعبہ تیز رفتاری سے ترقی کرسکے۔

حکومت ہند گھریلو الیکٹرونکس ہارڈویئر مینوفیکچرنگ کو بہت زیادہ ترجیح دیتی ہے اور یہ حکومت کے میک اِن انڈیا اور ڈیجیٹل انڈیا دونوں پروگراموں کا اہم ستون ہے۔الیکٹرونکس ہارڈویئر مینوفیکچرنگ کے فروغ اور صنعت کی کوششوں سے متعلق متعدد اسکیموں اور اقدامات کے نفاذ کے نتیجے میں پچھلے 5 سالوں میں خاص طورپر درآمدی متبادل میں کافی پیش رفت ہوئی ہے۔ہندوستان میں الیکٹرونک شعبے کی چند کلیدی جھلکیاں درج ذیل ہیں:

  • 15 بلین امریکی ڈالر سے زائد سرمایہ کاری کی تجاویز براہ راست طورپر وزارت برائے الیکٹرونکس اور آئی ٹی کے ذریعے اس کی فلیگ شپ سرمایہ کاری اسکیم کے تحت موصول ہوئی ہیں۔
  • گھریلو مینوفیکچرنگ 29 بلین امریکی ڈالر (15-2014 ءمیں) سے بڑھ کر 70 بلین امریکی ڈالر (19-2018 ءمیں) ہوگئی ہے۔
  • ہندوستان دنیا بھر میں موبائل ہینڈ سیٹ تیار کرنے والا دوسرا سب سے بڑا ملک بن کر ابھرا ہے اور دنیا کی سب سے بڑی موبائل مینوفیکچرنگ سہولت ہندوستان میں ہے۔
  • ایل سی ڈی ؍ایل ای ڈی ٹی وی کی مینوفیکچرنگ یونٹوں کی تعداد 25 سے بڑھ کر 35 یونٹو ں تک جا پہنچی ہے۔
  • ایل ای ڈی لائٹس مینوفیکچرنگ یونٹوں کی  تعداد 10 سے بڑھ کر 128 ہوگئی ہے۔
  • ملک بھر میں 20 لاکھ سے زیادہ لوگوں کے لئے روزگار پیدا ہوئی ہے۔
  • ابھی حال ہی میں الیکٹرونکس سامان کے برآمدات تیزی سے بڑھنے لگے ہیں۔

تیزی سے بڑھتی گھریلو مارکیٹ کے ساتھ اس سیکٹر میں نمو کی نمایاں گنجائش ہے، جو ایک تخمینہ کے مطابق 2025 ء تک 400 بلین امریکی ڈالر تک پہنچ جائے گی اور خاص طورپر ٹیکنالوجی کے شعبے میں جاری عالمی تجارتی طریقہ کار میں۔مارکیٹ میں اپنی طاقت، ٹیکنالوجی ٹیلنٹ پول، تیزی سے بڑھتی ہوئی مسابقتی معیشت اور عالمی طریقہ کار میں اپنی صورتحال کے ساتھ ہندوستان صحیح معنوں میں دنیا کی ‘‘الیکٹرونک فیکٹری’’بننے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

الیکٹرونکس 2019ء سے متعلق قومی پالیسی میں ملک میں بنیادی اجزاء (چپ سیٹ سمیت) کی ترقی کے لئے حوصلہ افزا صلاحیتوں کے ذریعے ہندوستان کو عالمی الیکٹرونک کے مرکز کے طورپر مقام دلانے کا تصور کیا گیا ہے۔الیکٹرونکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت ایک جامع سرمایہ کاری اور تجارت کو فروغ دینے کے پروگرام کا منصوبہ بنا رہی ہے، تاکہ الیکٹرونکس انڈیا کو ایک برانڈ بنایا جاسکے، جو آئندہ الیکٹرونکس ہب  کے مترادف  ہو۔

تقریباً 50 صنعتی رہنماؤں نے گول میز میں اپنی شرکت کی تصدیق کردی ہے، تاکہ  حکومت اور صنعت سے باہمی توقعات پر غور و خوض کیا جاسکے  اورگھریلو الیکٹرونکس مینوفیکچرنگ کی حقیقی صلاحیت اور اس کے حصول کے لئے درکار اقدامات کو حاصل کیا جاسکے۔الیکٹرنکس شعبے کی تمام بڑی کمپنیوں ، جیسے موبائل ہینڈ سیٹس، کنزیومر الیکٹرانکس، طبی آلات، اطلاعات و ٹیکنالوجی، الیکٹرونک مینوفیکچرنگ خدمات، الیکٹرونک اجزاء، ٹیلی کام اور ایل ای ڈی لائٹنگ سمیت دیگر کی نمائندگی کی تصدیق ہوچکی ہے۔

گول میز مباحثوں میں شامل ہونےوالے کلیدی صنعت کے رہنما ایپل، سیم سنگ، ویوو، اوپو، لاوا، کوالکوم، ژیاؤمی، ڈیل، ایچ پی، فلپس، بوش، سسکو، فلیکسٹرونکس ، فوکس کن، نوکیا، ایل جی، پاناسونک، ٹی ڈی کے، انٹیل، اے ایم ڈی، ویسٹرون، ڈیلٹا، سیل کومپ، اسٹرلائٹ ٹیکنالوجی اور نیڈک جیسی کمپنیوں سے ہوں گے۔

حالانکہ مرکزی وزیر آنے والے برسوں میں اس سیکٹر سے متعلق اپنا نقطہ نظر پیش کریں گے اور اس نقطہ نظر سے متعلق اپنی عہد بستگی پیش کرنے کے لئے سی ای اوز کی حوصلہ افزائی کریں گے، اسی کے ساتھ وہ کھلے دل سے سی ای اوز کے ساتھ ملاقات کریں گے ، تاکہ وہ حکومت سے ان کے توقعات کے بارے میں واقف ہو سکیں اور جس سے وہ ان کی عہدبستگیوں کی تکمیل میں ان کی مدد کرسکیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More