17.2 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

روی شنکر پرساد نے ملک گیر ہیکاتھون# اوپن جی او وی ڈاٹا ہیک کا آغاز کیا

Sh. Ravi Shankar Prasad launches the Nation-Wide Hackathon #OpenGovDataHack
Urdu News

نئی دہلی، الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی کے مرکزی وزیر جناب روی شنکر پرساد نے ملک گیر ہیکاتھون #اوپن جی او وی ڈاٹا ہیک کا آغاز کیا۔ اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم ترقیاتی پروگرام کے حصےکے طور پر این آئی سی اور آئی اے ایم اے آئی نے ہندستان کی سات ریاستوں میں ملک گیر ہیکاتھون# اوپن جی او وی ڈاٹا چلانے میں تعاون کیا ہے۔ اس کا مقصد ہندستان کے سات شہروں میں ٹیلنٹ کو فروغ دیا جائے۔ اس کا مقصد پینے کے صاف پانی، صفائی ستھرائی، ٹرانسپورٹ ، تعلیم ، جرائم اور صحت کے موضوع پر اوپن ڈاٹا کاا ستعمال کرکے ایپس / انفوگرافکس میں ان کے نظریات کو فروغ دینا ہے۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب روی شنکر پرساد نے کہا کہ حکومت صحیح حکمرانی کا راج قائم کرنے میں بڑے ڈاٹا کا استعمال کرنے کے تئیں پُر عزم ہے۔ ایسا کرتے ہوئے اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ افراد کے راز داری حقوق کا سختی سے تحفظ کیا جائے۔ البتہ ڈاٹا کے بیجا استعمال سے سختی سے نمٹا جائے گا تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ ایک قومی تحریک کے راستےمیں کوئی روکاوٹ نہ بن سکے۔ جناب روی شنکر پرساد نے کہا کہ حکومت اسٹارٹ اپ کو کامیاب بنانے کے تئیں پرعزم ہے اور وہ اسے ایک بڑی کامیابی میں تبدیل کرے گی۔

اس موقع پر الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی کے سکریٹری جناب اجے پرکاش سہانی نے کہا کہ اوپن ڈاٹا پروجیکٹ ملک کے لئے ایک بڑا موقع ہے ۔ پہلے سے دستیاب بہت زیادہ ڈاٹا لینے کی جگہ پر ایک شاندار فاؤنڈیشن ہے۔ البتہ انہوں نے کہا کہ دسیتاب ڈاٹا اور استعمال کئے جارہے ڈاٹا کی جگہ ایک بڑا فرق ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ ہیکاتھون ایک بڑا موقع ہے اور یہ ہمارے اسٹارٹ اپ تحریک کے لئے موضوع ہے۔ اور مجھے امید ہے کہ ہمارے نوجوان نہ صرف خیالات لائیں گے بلکہ وہ مختلف شعبوں ، شہریوں اور ملک بھر کے فرقوں کو قابل قدر خدمات فراہم کریں گے۔

اوپن گورنمنٹ ڈاٹا پلیٹ فارم انڈیا نیشنل انفارمیٹکس سینٹر کی جانب سے قائم کیا گیا ہے ۔ یہ نیشنل ڈاٹا شیئرنگ اور رسائی پالیسی 2012 کے مطابق قائم کیا گیا ہے۔ اس پالیسی کا مقصد حکومت کے شیئر کئے جاسکنے والے ڈاٹا کے ساتھ اس کے استعمال کی معلومات تک سرگرم رسائی فراہم کرنا ہے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More