نئیدہلی۔؍مئی۔ الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی اور قانون و انصاف کے وزیر جناب روی شنکر پرساد نے آج نئی دلی کے دوارکا میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف الیکٹرانکس اینڈ انفارمیشن ٹکنالوجی (این آئی ای ایل آئی ٹی) کی جدید ترین سہولیات سے آراستہ سبز عمارت کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر الیکٹرانکس اور آئی ٹی، قانون و انصاف کے وزیر مملکت جناب پی پی چودھری بھی موجود تھے۔ اپنے کلیدی خطبہ میں جناب روی شنکر پرساد نے کہا کہ انسانی زندگی کی ایسی کوئی جہت نہیں جو انفارمیشن ٹکنالوجی اور الیکٹرانکس کی ترقی سے اچھوتی ہو۔
این آئی ای ایل آئی ٹی نے رہبری کی ہے اور ہنر کی ترقی اور صلاحیت میں اضافے کے اقدامات کے ذریعے نوجوانوں کو بااختیار بنیا جا رہا ہے۔ ڈیجیٹل خواندگی کے علاوہ بنیادی سکیورٹی تصورات میں صلاحیت بڑھانے کی مانگ بہت بڑھ گئی ہے اور این آئی ای ایل آئی ٹی اس چیلنج کو پورا کرنے کے لیے تیار ہے۔ حکومت ہند کے اقدامات سمیت ہنر کی ترقی کے پروگراموں کے موثر نفاذ کے لیے مذکورہ ادارے کو یہ یقینی بنانے کی ضرورت ہے کہ ہر ایک ریاست میں اس کا کم سے کم ایک مرکز قائم ہو۔