نئی دہلی، نیشنل انفارمیٹکس سینٹر (این آئی سی)اور نیشنل انفارمیٹکس سینٹر سروسز ان کارپوریٹیڈ(این آئی سی ایس آئی) نے مشترکہ طورپر ڈیٹا انالیٹکس کے لئے سینٹر آف ایکسیلینس(مرکز امتیاز )قائم کیا ہے، تاکہ وہ حکمرانی کے طریقہ کار کے ایک جزو کے طور پر جو ڈیٹا جنریٹ کرتے ہیں ان میں پوشیدہ امکانات کو اجاگر کرنے کے کام میں سرکاری محکموں کی مدد کی جاسکےاور اسے بحیثیت سے مجموعی حکمرانی کے کام کو بہتر بنانے میں استعمال کیا جاسکے۔سینٹر آف ایکسیلینس فار ڈیٹا انالیٹکس (سی ای ڈی اے) کا آغاز کل یعنی 28ستمبر2018ء بروز جمعہ ، الیکٹرونکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر جناب روی شنکر پرساد الیکٹرونکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر مملکت کی موجودگی میں ڈیٹا انالیٹکس اِن گورنمنٹ سے متعلق ورکشاپ کے ایک جزو کے طورپر کریں گے۔
تمام سطح پر حکومت کو مشورہ دینے والے ایک پریمیئر ٹیکنالوجی مشیر اور آئی سی ٹی سولیوشن دستیاب کرانے والا ایک ادارہ ہونے کے ناطے این آئی سی نے ہمیشہ سرکاری شعبے میں جدیدترین ٹیکنالوجی اور خدمات کو متعارف کرانے میں پہلا قدم بڑھایا ہے۔ چاہے بات حکومت کے شعبے میں آئی سی ٹی کو متعارف کرانے یا این سی آئی این ای ٹی یا نیشنل نالج نیٹ ورک (این کے این)کے قیام کی ہویاپھر اہم ای-گورنینس سولیوشنز کے فروغ اور حکومت کو درکار دیگر خدمات کی میزبانی کی ہو، این آئی سی نے ہمیشہ قائدانہ کردار ادا کیا ہے۔ این آئی سی ایس آئی ، این آئی سی کا بھروسے مند شراکت دار ہے، جس نے وسائل کی دستیابی اور آئی سی ٹی انفرااسٹرکچرکے قیام اور بندوبست کے ذریعے این آئی سی کے سبھی اقدامات میں تعاون دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ایسے انفرااسٹرکچر میں شاستری پارک میں واقع نیشنل ڈیٹا سینٹر کا قیام ،ڈیولپمنٹ سینٹر، کلاؤڈانفرااسٹرکچر وغیرہ کا قیام بھی شامل ہے۔ابھرتے ہوئے ڈیجیٹل ماحولیاتی نظام، چیلنجوں اور مواقع کی شناخت کرتے ہوئے سی ای ڈی اے اقدام پر آمادہ اور ایڈوانس انالیٹکس اور مشین لرننگ کی صلاحیتوں کو اپنانے کے عمل کو تیز کررہا ہے اور اس تیزی سے بدلتے ہوئے میدان میں سرکاری محکمے کے لئے اسے مہارت کا محل وقوع بنانے کے لئے کوشاں ہے۔
سینٹر آف ایکسیلنس فار ڈیٹا انالیٹکس(سی ای ڈی اے) کے قیام کا واحد مقصد ایڈوانس انالیٹک اور مشین لرننگ صلاحیتوں کو اپنانے عمل کا آغاز کرنا اور اسے رفتار دینا ہے۔یہ کام سی ای ڈی اے کو ڈیٹا انالیٹکس کے میدان میں مہارت اور امتیاز کا مرکز بنا کر کیا جائے گا۔مرکز سبھی سطحوں پر سرکاری محکموں کو معیاری ڈیٹا انالیٹک خدمات دستیاب کرائے گا۔ ا س کے لئے مناسب ٹولز اور ٹیکنالوجی کی نشاندہی کی جائے گی اور درست مہارت والے افراد کی تعیناتی کی جائے گی۔
اپنی مرکوز کوششوں کے ذریعے سینٹر کا مقصد سرکار کو ڈیٹا انالیٹکس خدمات دستیاب کرانا اور اعدادو شمار پر مبنی فیصلہ سازی کے توسط سے پیچیدہ پالیسی امور کے حل میں مدد کرنا ہے، تاکہ متعدد ترقیاتی اقدامات کی مؤثر تشکیل اور نفاذ کو یقینی بنایا جاسکے، جن سے بالآخر شہریوں کو ہی فائدہ ہوگا۔
سی ای ڈی اے کا ارادہ تعلیمی اداروں اور صنعتوں کے ساتھ مضبوط رشتہ قائم کرنے کا ہے، تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ جدید ترین ٹیکنالوجیز اور معیاری مہارت سے استفادہ کرکے حکومت کی مدد کی جاسکے کہ وہ روز افزوں انالیٹک ویو کا فائدہ اٹھا سکے۔ مرکز کا ارادہ تعلیمی اداروں اور شناخت کے اشتراک سے ٹولزاور ٹیکنالوجیز کی تعمیر کا بھی ہے جس سے حکومت کو بہت کم قیمت پر معیاری ٹولز دستیاب ہوسکیں گے۔
اپنی خدمات پیشکش کے جزو کے طورپر یہ محکموں کی مدد کرے گا:
- ان کی تجارتی ضرورتوں کو سمجھنا اور ان کی انالیٹک ضرورتوں کی وضاحت کرنا۔
- انالیٹک ضرورتوں کی تکمیل کے لئے ڈیٹا سیٹس کی شناخت۔
- موزوں ڈیٹا سورسیز تک رسائی کا تعین(حکومت کے اندر اور حکومت کے باہر دونوں جگہ)
- مطلوبہ ڈیٹا انالیٹک سولیوشنز تیار کرنا۔
- محکمہ جاتی ڈیٹا سائلوس کو مربوط کرنا اور ایک مربوط پالیسی سازی کے لئے ایک مربوط ہول-آف گورنمنٹ انالیٹکس دستیاب کرانا ۔