نئی دہلی، داخلہ سیکریٹری جناب راجیو گوبا نے کہا کہ سہل اور رکاوٹوں سے پاک ویزا قانون بنانے کا حکومت کامقصد غیرملکی سیاحوں کے ہندوستان کے سفر اور یہاں ان کے قیام میں آسانیاں پیدا کرنا ہے۔‘‘ ہندوستان کے ویزا قانون کے نظام کے انتظام کی سہل کاری ’’ کے موضوع پر منعقدہ ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جناب گوبا نے آج یہاں شہری ہوابازی، سیاحت ، صحت، اعلی تعلیم سمیت مختلف وزارتوں اور شراکت داروں کے ذریعہ ظاہر کی گئی تشویشات اور ان کے مشورے کے پیش نظر ویزا قانون کو سہل بنانے کےلئے کئے گئے متعدد پالیسی اقدامات پر روشنی ڈالی۔
ہندوستان کے تعلیم اور سیاحت کے عالمی ہب بننے کی صلاحیت پرروشنی ڈالتے ہوئے جناب گوبا نے غیر ملکی سیاحوں کے مابین ان میں ملک میں استقبال کرنے کا احساس پیدا کرنے کے لئے زمینی سطح پر انداز فکر میں تبدیلی لانے کی اپیل کی۔انہوں نے مزید کہا کہ دوستانہ ویزا نظام‘‘ ایز آف ڈوئنگ بزنس’’ کا حصہ بھی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس کے ساتھ ہی سلامتی کے نظام کو بھی ٹیکنیکی ذرائع کو بروئے کار لاکر مستحکم کرنا چاہئے۔حال ہی میں شروع کئے گئےای۔ ایف آر آر او ماڈل کا ذکر کرتے ہوئے جس میں غیرملکی ویزا سے متعلق 27 خدمات مہیا کرائی جاتی ہیں،انہوں نے کہا کہ یہ کافی کامیاب رہا ہے اور اس سےغیر ملکی شہریوں کے ہندوستان میں قیام کی مدت میں توسیع اور ویزا کے اسٹیٹس میں تبدیلی وغیرہ کے تعلق سے ایف آر آر او دفاترمیں بار بار جانے کی ضرورت ختم ہوگئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ای۔ ویزا کی سہولت کے تحت اب 166 ممالک کا احاط کیا جاتا ہے۔غیرملکی شہری سیاحت ، کاروبار، صحت، طبی مدد اور کانفرنس وغیرہ کے مقصد سے ہندوستان کے سفر کے لئے 72 گھنٹے کے اندر آن لائن ویزا حاصل کرسکتے ہیں۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ گزشتہ چار برسوں کے دوران ای۔ ویزا کی اجرا کی تعداد میں کافی اضافہ دیکھاگیا ہے۔ یہ تعداد 2015 میں 5.17 لاکھ سے بڑھ کر رواں سال کے 30 نومبر 2018 تک 21 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔ ای۔ ویزا نظام کے ذریعہ جاری کئے گئے ویزے کی تعداد کل جاری کئے گئے ویزا کی تعداد کا تقریباً 40 فیصد ہے اور اس تعداد کےجلد ہی 50 فیصد کی حد کو عبور کرجانے کی امید ہے ،جس سے اس کی مقبولیت ظاہر ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ‘‘ ہمارا ای۔ ویزا نظام دنیا کے بہترین نظام میں سے ایک ہے’’
ویزا کے دوسرے اقدامات میں سے چند پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے انٹرن شپ ویزا دینے کے عمل میں نرمی کا ذکر کیا جس سے طلباء بغیر کسی اجرت کے ملک میں اپنی تعلیم کو جاری رکھ سکتے ہیں۔ کاروبار میں توسیع کا پانچ سال کا ویزا حاصل کرسکتے ہیں،غیرملکی شہری ملک کے اندر مقیم ہے کو ہنگامی حالت میں طبی زمرے کے ویزے کو تبدیل کراسکتے ہیں۔ غیرملکی شہری جنہیں طویل مدت میں ملک میں قیام کی اجازت ملی ہوئی ہے وہ ویزا کو کانفرنس میں شرکت کے ویزے میں تبدیل کراسکتے ہیں۔
جناب گوبا نے مزید کہا کہ کانفرنس میں دیئے گئے مشورے ویزے کا نظام میں مزید ا صلاحات کے لئے معلومات فراہم کریں گے۔ یہ اصلاحات ایک جاری عمل ہے۔تبصرہ کانفرنس میں امور داخلہ، شہری ہوا بازی اور سیاحت، اطلاعات ونشریات، سیکوریٹی ایجنسیوں کے اعلی افسران اور ریاستی حکومتوں نیز صنعت کے نمائندوں نے شرکت کی۔