نئی دہلی: چوتھے اورآخری مرحلے میں ڈی سی سی کے وزارت دفاع کے 18ویں ایڈیشن کے دفاعی موڈیول کا آغاز 17او ر18ستمبر کو دہلی میں واقع تربیت اور ترقیات کے مرکز میں ہوا۔رکشامنتری محترمہ نرملا سیتا رمن نے کورس کررہے زیرتربیت دفاعی نامہ نگاروں سے بات چیت کی ، یہ بات چیت ان کے دفترمیں ہوئی ۔ وزیرموصوفہ نے اس موقع پرکہاکہ میں آپ سب سے یہ گذارش کرنا چاہوں گی کہ آپ دفاعی بیٹ رپورٹنگ کی باریکیوں کو ہمیشہ مدنظررکھیں اورقومی کاز کے تئیں ہمیشہ پوری دیانت داری سے وابستہ رہیں ۔ پہلی مرتبہ وزارت دفاع کے ڈی سی سی موڈیول کو وزارت کے کام کاج کے سلسلے میں مندوبین کے روبرو پیش کیاگیاہے ۔ یہ کورس 27اگست ، 2018کو شروع ہواتھا۔
جوائنٹ سکریٹری اور اضافی مالی مشیر جناب اے این داس سمیت وزارت دفاع کے سینیئرافسران جے ایس (ایڈمن) جناب آنند راجن ، جے ایس ( ڈی آئی پی ) اور جے ایس ( ڈی آئی پی ) جناب سنجے جاجو نے مندوبین سے گفت وشنید کی اور انھیں وزارت دفاع کے مختلف شعبوں کے کام کاج سے واقف کرایا۔ یہ کورس 4مرحلوں پرمشتمل ہے جن میں تنگااورتوانگ ( اروناچل پردیش)میں کرایاجانے والا آرمی لیگ ، تیز پور( آسام ) کا فضائیہ سے متعلق حصہ اور کوچی (کیرالا)میں کرایاجانے والا بحریہ سے متعلق حصہ شامل ہے ۔ ملک بھر کے پرنٹ اورالیکٹرانک میڈیا سے متعلق 26نامہ نگاران اس سال اس سالانہ تربیتی پروگرام کا حصہ ہیں، جس کا اہتمام وزارت دفاع نے کیاہے ۔ منصوبے کے مطابق یہ دفاعی کورس 22ستمبر ، 2018کو مکمل ہوگا اوراختتامی تقریب سی ای این ٹی آرڈی میں منعقد ہوگی ۔