نئی دہلی، رکشا راجیہ منتری جناب شری پد نائک نے 21 اگست ، 2019 ء کو نو رتن دفاعی سرکاری دائرۂ کار کی صنعت یعنی بھارت الیکٹرانکس لمیٹیڈ ( بی ای ایل ) کی بنگلور اکائی کا دورہ کیا ۔ موصوف نے اس اکائی میں کئے جا رہے کام اور اس کی سہولتوں وغیرہ کا معائنہ کیا۔
جناب شری پد نائک نے سوپر کمپوننٹس مینوفیکچرنگ سہولت کا معائنہ کیا ، جہاں از حد اہم اور ٹیکنا لوجی کے لحاظ سے ترقی یافتہ الیکٹرانک پرزے اور مصنوعات تیار کی جاتی ہیں ۔ بی ای ایل اندرونِ ملک مائکرو ویو ماڈیولس / مصنوعات تیار کرتا ہے ، جو اس سے قبل امریکہ ، برطانیہ اور فرانس جیسے ممالک سے درآمد کی جاتی تھیں ۔
رکشا راجیہ منتری کو اس صنعت کی شمسی بجلی مینوفیکچرنگ سہولت سے بھی روشناس کرایا گیا ، جو عالمی سطح کی مونو کرسٹالائن سولر سیل اور شمسی پینل مینوفیکچرنگ سہولت کی حامل یونٹ ہے ۔ بی ای ایل کی تجویز ہے کہ آئندہ برسوں میں اپنی مینوفیکچرنگ کی صلاحیت اور سہولت کو توسیع دے کر 200 میگاواٹ تک پہنچا دے ۔
جناب شری پد نائک نے بری فوج کی راڈار آؤٹ ڈور سہولت بھی بہ نفس نفیس معائنہ کی ، جہاں شِلکا اَپ گریڈ ( گَن اینڈ فائر کنٹرولڈ سسٹم ) اور ویپن لوکیٹنگ راڈار رکشا راجیہ منتری کو دکھایا گیا ۔ انہوں نے نیئر فیلڈ اینٹینا ٹسٹ رینج کی پیش رفت پر بھی نظر ثانی کی ۔ یہ اصلاً ، پیمائشی سہولت ہے ، جو کسی بھی اینٹینا کی کارکردگی کو ناپ سکتی ہے ۔
بحری نظام کا ریئل ٹائم آپریشن – یعنی ساحلی نگرانی نظام بھی رکشا راجیہ منتری جی کو دکھایا گیا ۔ بھارت کے وسیع ساحلی علاقے میں اس کی تنصیب کی گئی ہے اور بی ای ایل نے اس کے لئے ساحلی نگرانی نظام سپلائی کیا ہے ، جو کوسٹ گارڈ کو سونپا گیا ہے ۔ بھارت کے ساحلی علاقوں میں مخصوص سنسر والے اسٹیٹکس سلسلے بھی قائم کئے گئے ہیں اور یہ فی الوقت کمان اور کنٹرول مراکز سے کام کر رہے ہیں ۔
اس سے قبل ، جناب شری پد نائک کو ڈائرکٹر ( بنگلور کمپلیکس ) جناب ونے کمار کٹیار نے بی ای ایل کے کام کاج کے بارے میں عمومی جانکاری فراہم کی ۔ انہوں نے اِس اکائی کی کارکردگی کی تفصیلات بیان کیں ، اس کی مینوفیکچرنگ سہولتوں ، اہم مصنوعات ، سی ایس آر پہل قدمیوں اور ہمہ گیر / سبز توانائی کے سلسلے میں کئے گئے اقدامات کا خاکہ پیش کیا ۔
رکشا راجیہ منتری نے بی ای ایل – بنگلور کی کار کردگی پر مسرت کا اظہار کیا اور کہا کہ اس اکائی کو اپنا اچھا کام جاری رکھنا چاہیئے ۔
بی ای ایل کے چیئر مین اور مینجنگ ڈائرکٹر جناب ایم وی گواتما اور بی ای ایل کے دیگر ڈائرکٹر حضرات اور ایچ اے ایل ، بی ای ایم ایل اور ایم آئی ڈی ایچ اے این آئی کے چیف مینجنگ ڈائرکٹر حضرات بھی اس موقع پر موجود تھے ۔