نئی دہلی، رکشا راجیہ منتری شری شریپد نائک نے آج بچوں کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ ہندوستان کو نئی اونچائیوں تک پہنچانے کے لیے وزیراعظم جناب نریندر مودی سے تحریک حاصل کریں۔ رکشا راجیہ منتری 41 سرکاری اسکولوں سے آئے ہوئے 3500 بچوں سے خطاب کر رہے تھے جو کہ ‘نیا بھارت ’ کا مظاہرہ کریں گے۔ ساتھ ہی اُن 700 این سی سی کیڈٹس سے بھی خطاب کر رہے تھے جو 15 اگست 2019 کوعظیم الشان لال قلعہ میں یوم آزادی کی تقریبات میں حصہ لیں گے۔ شری شریپد نائک نے طلبا سے کہا کہ وہ اپنے اندر اُن خصوصیات کو پیدا کریں جن کا ذکر وزیراعظم اپنے یوم جمہوریہ کے خطاب میں کریں گے۔
رکشا راجیہ منتری نے تقریبات کی تیاری میں گزشتہ کچھ دنوں سے اس چیلنج بھرے موسم میں گھنٹوں بیٹھے رہنے کے عزم کے لیے بچوں کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ اس لیے آپ کی سخت محنت کے لیے آپ کو یادگار دیتے ہوئے مجھے بہت زیادہ خوشی ہو رہی ہے۔
بعد میں رکشا راجیہ منتری نے شرکت کرنے والے ہر ایک اسکول کے ایک استاد اور ایک طالب علم کو اور این سی سی گروپ کے یونٹ انچارج کو اور تمام شرکت کرنے والے بچوں /کیڈٹس کی جانب سے ایک کیڈٹ کو سوینیئر پیش کیا۔