18 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

رکشا منتری امریکہ کے پانچ روزہ سرکاری دورے پر

Urdu News

نئی دہلی: رکشا منتری  محترمہ نرملا  سیتا رمن امریکہ کے وزیر دفاع جناب جیمس این مارٹز  کی دعوت پر 2 سے 7 دسمبر 2018 تک  امریکہ کے دورے پر ہیں ۔  واشنگٹن ڈی سی میں  انہوں نے امریکہ کے وزیردفاع جناب مارٹز کے ساتھ میٹنگ کی جنہوں نے ان کے اعزاز میں رات کے   کھانے کا  اہتمام کیا۔   اس میٹنگ سے پہلے امریکہ کے   محکمہ دفاع پہنچنے پر  جناب  مارٹز نے  ان کا خیر مقدم کیا  اور ان کا مسلح  افواج کی طرف سے   باضابطہ  خیر مقدم کیا گیا۔  میٹنگ کے دوران  ہندستان اور امریکہ کے درمیان دفاعی شعبے  میں بڑھتی ہوئی شراکت داری کے موضوع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔  باہمی دلچسپی کے   بہت سے باہمی  اور بین الاقوامی مسائل پر بھی بات چیت کی گئی۔   محترمہ  سیتا رمن نے باہمی  دفاعی تعاون  بڑھانے کی غرض سے  جو کہ    ہندستان اور امریکہ کے درمیان    اسٹریٹیجک   شراکت  داری کا  ایک اہم ستون ہے،  اس وقت جاری   کارروائیوں کا جائزہ لیا ۔

طرفین نے ستمبر 2018 میں  2+2 مذاکرات کے  نتیجے میں   ہونے والے تبادلہ خیال پر مبنی    باہمی دفاعی تعاون کو مزید مستحکم بنانے سے اتفاق کیا۔ محترمہ سیتا رمن نے   ایک اہم پروگرام  کے تحت   وزیراعظم جناب نریندر مودی کے   ‘میک ان انڈیا’ پروگرام کے سلسلہ میں   ہندستان  کی حکومت کی طرف سے  دفاعی سیکٹر میں  سامان تیار کرنے کے سلسلہ میں کئے جانے  والے اقدامات کو اجاگر کیا۔

ا س سے پہلے 3 دسمبر 2018 کو رکشا منتری  محترمہ نرملا سیتا رمن نے   امریکہ کے  محکمہ خارجہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے   سابق  صدر  جارج ایچ ڈبلیو بش  کے لئے    تعزیتی کتاب میں دستخط کئے۔ انہوں نے  آر لنگٹن  نیشنل  سیمٹری  میموریل پر   گل دائرہ نذر کرکے  ‘نامعلوم سپاہی کے مقبرے ’ پر  خراج عقیدت پیش کیا۔

واشنگٹن ڈی سی میں  اپنی مصروفیات کے نتیجے میں محترمہ سیتا رمن   آج  رینوکا  دورہ کریں گی جہاں وہ    امریکہ میں  ہندستانی برادری کے منتخب رہنماؤں سے بات چیت کریں گے۔   بعد میں وہ   سان فرانسسکو جائیں گی  جہاں وہ اسٹینڈ فورٹ میں    ایک گول میز کانفرنس سے خطاب کریں گی۔  وہ  امریکہ کے محکمہ دفاع  کے   ڈیفنس  انوویشن یونٹ  (ڈی آئی یو) کا دورہ بھی کریں گی اور اس یونٹ سے وابستہ   اسٹارٹ اپ اور منصوبوں سے متعلق سرمایہ کاروں سے گفتگو کریں گی۔

5 سے 7 دسمبر 2018 تک  رکشا منتری  محترمہ سیتا رمن   ہونولولو کا دورہ کریں گی جو    یو ایس پیسفک کمانڈ  (پی اے سی او ایم) کا صدر دفتر ہے ، جس کا نام حال ہی میں  بدل کر    انڈو- پیکوم  رکھا  گیا ہے۔   اس دورہ کے موقع پر وہ انڈو-پیکوم کے کمانڈر   ایڈمرل  فلپ ایس   ڈیوسین  سے  میٹنگیں کریں گی۔   وہ   مشترکہ   بیس پرل ہاربر  ہکم  کا بھی دورہ کریں گی جہاں وہ     امریکہ کے   گائیڈیڈ میزائل  ڈسٹرائر  میں   جائیں گی   اور  انہیں   انڈو پیکوم سرگرمیوں کے بارے میں معلومات فراہم کی جائے گی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More