17.4 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

رکشا منتری جناب راجناتھ سنگھ نے بینکاک میں اے ڈی ایم ایم – پلس کے موقع پر امریکی وزیر دفاع ڈاکٹر مارک ٹی ایسپر سے ملاقات کی

Urdu News

نئی دہلی، رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ نے آج بینکاک میں آسیان ڈیفنس منسٹرز میٹنگ – پلس (اے ڈی ایم ایم – پلس) کے موقع پر امریکی وزیر دفاع ڈاکٹر مارک ٹی ایسپر سےدوطرفہ ملاقات کا انعقاد کیا۔ ہندوستان اور امریکہ کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے رکشا منتری نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان دفاع اور سلامتی، اقتصادیات، توانائی، انسداد دہشت گردی اور عوام سے عوام کے رابطوں سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون میں اضافہ ہوا ہے۔

جناب راجناتھ سنگھ نے کہا کہ ہندوستان اور امریکہ کے درمیان ہند-بحرالکاہل خطے میں تال میل میں اضافہ ہو رہا ہے اور ہند-بحرالکاہل خطے کے لیے ہندوستان کا نظریہ آزاد اور کھلا، پُرامن اور خوشحال ہے اور اس میں قوانین پر مبنی نظم وضبط اور خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے احترام کے ذریعے علاقائی حمایت شامل ہے۔ جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی ایسوسی ایشن (آسیان) ہند-بحرالکاہل خطے کے ہندوستان کے نظریے میں مرکزی حیثیت رکھتی ہے۔ دونوں ممالک مشترکہ فوجی مشقوں، انسانی امداد اور آفات میں راحت (ایچ اے ڈی آر) کارروائیوں اور سمندری علاقے کے بارے میں بیداری جیسے عناصر سمیت سمندری تحفظ کے شعبے میں مل کر کام کر رہے ہیں۔

دونوں وزرا نے علاقائی سلامتی اور دوطرفہ دفاعی تعاون سے متعلق دیگر کئی معاملات پر بھی بات چیت کی۔  یہ میٹنگ اس مثبت بات چیت کے ساتھ ختم ہوئی کہ رکشا منتری آئندہ ماہ واشنگٹن ڈی سی میں 2+2 ڈائیلاگ کے دوران ٹھوس بات چیت کی توقع کرتے ہیں۔

بعد میں ایک ٹوئٹ میں جناب راجناتھ سنگھ نے امریکی وزیر دفاع کے ساتھ اس ملاقات کو شاندار بتایا۔ انھوں نے ٹوئٹ کیا ‘‘ہم نے ہندستان اور امریکہ کے درمیان دفاعی تعاون میں توسیع کے طریقوں کے بارے میں بات چیت کی’’۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More