28 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

رکشا منتری جناب راجناتھ سنگھ نے کووڈ-19 کے اثرات کو کم کرنے کے لئے نیز لاک ڈاؤن کے بعد عملی منصوبوں کے سلسلے میں ڈی پی ایس یو اور او ایف بی کے تعاون پر نظر ثانی کی

Urdu News

نئی دہلی: رکشا منتری جناب راجناتھ سنگھ نے کووڈ-19 سے نبردآزما ہونے اور ان کے آپریشنل منصوبوں کے سلسلے میں دفاعی سرکاری دائرہ کار کی صنعتی ا کائیوں(ڈی پی ایس یو) اور آرڈیننس فیکٹری بورڈ(او ایف بی) کی تعاون پر ویڈیوں کانفرنس کے توسط سے آج یہاں نظر ثانی کی۔

جناب راجناتھ سنگھ نے کووڈ-19 سے نمٹنے کے لئے نئی مصنوعات تیار کرنے کے طریقے اپنانے کے سلسلے میں دفاعی سرکاری دائرہ کار کی صنعتوں کی اختراعی ہنرمندیوں کی ستائش کی  اور کئی شکلوں میں ان کے ذریعے مقامی انتظامیہ کو دی جانے والی امداد کو بھی سراہا ۔

رکشا منتری نے انہیں ہدایت دی کہ وہ لاک ڈاؤن ختم ہونے کے بعد آپریشن از سر نو شروع کرنے کے لئے ہنگامی حالات پر مبنی منصوبے وضع کریں، تاکہ ہر ممکن حد تک وقت کے لحاظ سے جو خسارہ لاحق ہوا ہے، اس کی بھرپائی ممکن ہوسکے اور پیداوار پھر سے منظم شکل میں آگے بڑھ سکے۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی جانب سے لاک ڈاؤن کے بعد معیشت کے احیاء کے منصوبوں کا حوالہ دیتے ہوئے جناب راجناتھ سنگھ نے کہا کہ دفاعی سرکاری دائرہ کار صنعتی اکائیاں، نجی دفاعی صنعت کے ساتھ مل کر اقتصادی احیاء کے عمل میں اہم کردار ادا  کرسکتی ہیں۔

رکشا منتری نے دفاعی پیداوار کے محکمے،  وزارت  دفاع، او ایف بی اور دفاعی سرکاری دائرہ کار کی صنعتی اکائیوں کی جانب سےتقریباً 77 کروڑ روپے تعاون کی بھی ستائش کی ، جو کارپوریٹ سماجی ذمہ داری فنڈزکے توسط سے ، نیز ایک دن کی تنخواہ کی عطیے سے فراہم کیا گیا تھا۔بتایا گیا کہ اپریل 2020 کے دوران دفاعی سرکاری دائرہ کار کی صنعتوں کی جانب سے پی ایم کیئرس فنڈز  میں مزید تعاون اور عطیہ دیئے جانے کی توقع ہے۔

کانفرنس کے دوران آرڈیننس فیکٹری بورڈ نے بتایا ہے کہ اس کی 41 مینوفیکچرنگ اکائیوں والے مقامات پر کووڈ-19 کے ایک بھی پازیٹیو کیس نہیں ملے ہیں۔ او ایف بی نے کووڈ-19 سے نمٹنے کے لئے جو تعاون دیا ہے، ان میں 100 سے زائد وینٹی لیٹروں کی مرمت ، 12800 سے زائد لبادوں کی تیاری، پی پی ای کی جانچ کے لئے مخصوص مشینوں کی فراہمی، مقامی حکام کے لئے 6.35ماسکوں کی فراہمی، کووڈ- 19 کے مریضوں کے لئے اروناچل پردیش کو 340خصوصی تنبوؤں کی فراہمی، ایک لاکھ لیٹر ہینڈ سینیٹائزروں کی تقسیم وغیرہ شامل ہے۔ او ایف بی نے 10 مقامات پر اپنے اسپتالوں میں 280 آئیسولیشن بستر نشان زد کئے ہیں۔ ایچ اے ایل نے بھی کووڈ-19 کے مریضوں کے لئے بنگلور میں 93 آئیسو لیشن بیڈز نشان زد کئے ہیں۔

دفاعی پیداوار کے محکمے کے سیکریٹری جناب راجکمار، دفاعی پیداوار کے محکمے کے سینئر افسران، وزارت دفاع کے سینئر افسران ، او ایف بی ، بی ای ایل، ایچ اے ایل، ایم ڈی ایل، بھارت ارتھ موورس لمٹیڈ(بی ای ایم ایل)، گارڈن ریچ شپ بلڈرس اینڈ انجنیئرلمٹیڈ (جی آر ایس ای)، بی ڈی ایل، ہندوستان شپ یارڈ لمٹیڈ، ایچ ایس ایل، میدھانی مشر دھاتو لمٹیڈ(ایم آئی ڈی ایچ اے این آئی) اور گوا شپ یارڈ لمٹیڈنے اس ویڈیوکانفرنس میں شرکت کی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More