16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ نے امریکہ کے وزیر دفاع کے ساتھ فون پر بات چیت کی

Urdu News

نئی دہلی، رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ نے امریکہ کے وزیر دفاع ڈاکٹر مارک ٹی ایسپر کے ساتھ آج شام اُن کی درخواست پر ٹیلی فون پر بات چیت کی۔ دونوں وزرا نے کووڈ-19 وبائی بیماری سے لڑنے میں اپنے اپنے تجربات سے ایک دوسرے کو واقف کرایا اور اس سلسلے میں بہتری باہمی تعاون جاری رکھنے کا عہد کیا۔ انھوں نے مختلف باہمی دفاعی تعاون کے سمجھوتوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا اور اپنے اس عہد کااظہار کیا کہ دفاعی شراکت داری کو مزید فروغ دیاجائے گا۔ اس سلسلے میں رکشا منتری نے جناب ایسپر کو باہمی آسانی کی بنیاد پر کسی تاریخ کو بھارت کا دورہ کرنے کی دعوت دی جو جناب ایسپر نے بڑی خوشی سے قبول کرلی۔

رکشا منتری نے حال ہی میں سمندری طوفان امفان کے دوران مشرقی بھارت میں جانوں کے نقصان پر جناب ایسپر کے اظہار تعزیت  کی تعریف کی اور انھیں بھارت کی طرف سے کی جانے والی راحت رسانی کی کوششوں سے واقف کرایا۔ دونوں وزیروں نے علاقائی واقعات اوریکساں سکیورٹی مفاد پر تبادلہ خیال کیا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More