30.8 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ نے بنکاک میں اے ڈی ایم ایم۔ پلس کے موقع پر مختلف باہمی ملاقاتیں کیں

Urdu News

نئی دلّی، رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ چھٹے آسیان ڈیفنس منسٹرز میٹنگ۔ پلس (اے ڈی ایم ایم۔ پلس) میں شرکت کی غرض سے تھائی لینڈ کی راجدھانی بنکاک پہنچے ہوئے ہیں۔ رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ نے اے ڈی ایم ایم۔ پلس کے  شانہ بہ شانہ  آج امریکی دفاعی سیکریٹری ڈاکٹر مارک ٹی ایسپر، تھائی لینڈ کے نائب وزیر اعظم جنرل پراوت وانگ سوان، جاپان کے وزیر دفاع جناب تارو کونو، آسٹریلیا کی وزیر دفاع محترمہ لنڈا رینالڈس اور نیوزی لینڈ کے وزیر دفاع جناب رون مارک سے  دفاعی معاملات پر باہمی تبادلہ خیالات کئے۔ جناب راج ناتھ سنگھ نے باہمی دفاعی تعلقات کا مکمل تفصیلی جائزہ لیا اور بالترتیب ان رہنماؤں سے مستقبل کی بہتری کی عہد بستگی پر تبادلہ خیالات کئے۔

            امریکی سیکریٹری برائے دفاع کے ساتھ وزیر دفاع کی یہ پہلی میٹنگ تھی۔ دونوں رہنماؤں نے دونوں ملکوں کے درمیان فروغ پا رہے تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا اور اگلے ماہ واشنگٹن ڈی سی میں منعقد ہونے والی 2+2 میٹنگ کے بارے میں تبادلہ خیالات کیا۔ جناب راج ناتھ سنگھ نے علاقائی سیکورٹی کی صورت حال پر بھی تبادلہ خیالات کیا۔ جناب راج ناتھ سنگھ نے ڈاکٹر مارک ایسپر کے ساتھ انڈو۔ پیسیفک منظر نامے اور بھارت کے نظرئیے پر بھی تبادلہ خیالات کئے۔

            تھائی لینڈ کے نائب وزیر اعظم جنرل پراوت وانگ سوان کے ساتھ میٹنگ کے دوران رکشا منتری نے بھارت اور تھائی لینڈ کے درمیان وسیع نوعیت کے باہمی تعلقات پر تبادلہ خیالات کیا۔ رکشا منتری نے تھائی لینڈ کے نائب وزیر اعظم کے 2019 کے آسیان اور اے ڈی ایم ایم۔ پلس کے کامیاب انعقاد کے لئے مبارک باد پیش کی۔ جناب راج ناتھ سنگھ نے حکومت ہند کی ایکٹ ایسٹ پالیسی اور انڈو۔ پیسیفک پالیسی میں آسیان کر مرکزیت کے لئے جنرل پراوت وانگ سوان کی ستائش کی۔

            جاپان کے وزیر دفاع جناب تارو کونو واس کے ساتھ بھی رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ یہ یہ پہلی ملاقات تھی۔ دونوں رہنما اس ماہ کے اواخر میں 2+2 میٹنگ کے سلسلے میں نئی دلّی میں ملاقات کریں گے۔ دونوں رہنماؤں نے بھارت۔ جاپان دفاعی تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے لئے تفصیلی تبادلہ خیالات کیا۔ انہوں نے مسلح افواج کے درمیان مشقوں اور دفاعی معاملات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

            جناب راج ناتھ سنگھ نے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے ہم عہدہ وزراء کے ساتھ جاری دفاعی تعاون اور دیگر تعاون کے شعبوں کے سلسلے میں تبادلہ خیالات کیا۔ آسٹریلیا کی  وزیر دفاع کا اگلے سال کے اوائل میں رائے سینا ڈائیلاگ کے سلسلے میں نئی دلّی کا دورہ  کرنے کی امید ہے۔

            اے ڈی ایم ایم۔ پلس میٹنگ آئندہ روز منعقد ہو گی، جس میں 18 اے ڈی ایم ایم۔ پلس ممالک کے وزرائے دفاع حصہ لیں گے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More