16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

رکشا منتری نے کروار نیول بیس کا معائنہ کیا

Urdu News

نئی دلّی ، رکشا منتری محترمہ سیتا رمن نے، آج کروار نیول بیس پروجیکٹ،‘‘ سی برڈ’’ کا معائنہ کیا۔ ان کے ہمراہ بحری عملے کے سربراہ ایڈمرل سنیل لانبا بھی تھے۔ رکشا منتری کو مرحلہ ایک کے تحت فراہم کرائی گئی موجودہ سہولتوں سے آگاہ کیا گیا۔ انھوں نے مرحلہ 2 اے، کے تحت جاری اور زیر منصوبہ کاموں پر بھی نظر ثانی کی۔

رکشا منتری نے اس بیس کو جلد از جلد منظم کرنے اور آراستہ وپیراستہ کرنے کی ہدایات دی ہیں۔ آراضی کی توسیع اور معاوضے سے متعلق موضوعات پر بھی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں تمام شرکائے کار شریک تھے اور زمین کے معاوضے کے اجرا اور اس کی کیفیت پر بھی غور وفکر کیا گیا۔ محترمہ سیتا رمن نے ہدایت دی ہے کہ التوائی تمام معاملات تیزی سے نمٹائے جائیں تاکہ متعلقہ سابق آراضی مالکان کو راحت حاصل ہو۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More