16.5 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ریئر ایڈمرل سنجے جسجیت سنگھ نے ویسٹرن فلیٹ کمانڈر کا عہدہ سنبھالا

Urdu News

نئی دہلی، ممبئی کے نوسینا ڈائیکوارڈ میں 22 مارچ 2019 کو  منعقد ایک رسمی پریڈ میں، ریئر ایڈمرل سنجے جسجیت سنگھ، این ایم نے ریئر ایڈمرل ایم اے  ہمپی ہولی، اے وی ایس ایم، این ایم سے ہندوستانی بحریہ کی ‘سوارڈ آرم’ ویسٹرن فلیٹ کمانڈر کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔

ریئر ایڈمرل سنجے جسجیت سنگھ کا تقرر 1986 میں ہندوستانی بحریہ میں  کیا گیا تھا اور وہ قومی سلامتی اکیڈمی، کھڈک واسلا کے سابق طالب علم ہیں۔  سمت کے تعین میں مہارت رکھنے والے ریئر ایڈمرل سنجے جسجیت سنگھ نے اپنے کیریئر کے دوران کئی کمان، ٹریننگ اور اسٹاف کی تقرری میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ان کی  سمندری کمان تقرریوں میں اے ایس ڈبلیو اور یو اے وی کنٹرول فری گیٹ تارا گری شامل ہیں، جہاں انھیں بحریہ میڈل  اور ملٹی رول فری گیٹ ترشول سے نوازا گیا تھا۔ ان کی دیگر اہم تقرریوں میں آفیسر اِن چارج لوکل ورک اپ ٹیم (مغربی)، ایران میں ہندوستانی بحریہ کے اتاشی، عملہ کے جوائن ڈائرکٹر، بحریہ کے آپریشن کے  پرنسپل ڈائرکٹر اور صدر مقام، وزارت دفاع (این) میں اسٹرٹیجک ، کنسیپٹ اینڈ ٹرانسفارمیشن کے  پرنسپل ڈائرکٹر کا عہدہ شامل ہے۔ فلیگ رینک تک ترقی پانے کے بعد انھوں نے اسسٹنٹ چیف آف نیول اسٹاف (کمیونی کیشن اسپیس اینڈ نیٹ ورک سینٹرک آپریشن) اور فلیگ آفیسر سی ٹریننگ کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔

انھوں نے 2009 میں ہندوستان کی بحری سلامتی کا منصوبہ اور 2015 میں  یکسر تبدیلی کے لیے منصوبہ جاتی لائحہ عمل کا مسودہ تیار کرنے میں بھی اہم رول ادا کیا۔ وہ فوجی امور کے طالب علم رہے ہیں اور انھوں نے مختلف پوسٹ گریجویٹ پروگرام بشمول مدراس یونیورسٹی سے ڈیفنس اینڈ اسٹرٹیجک اسٹڈیز میں ایم ایس سی اور ایم فل کیا، کنگس کالج لندن سے ڈیفنس اسٹڈیز میں ایم اے کیا اور ممبئی یونیورسٹی سے ایم اے (تاریخ)، ایم فل (سیاسیات) اور علوم سیاسیات میں پی ایچ ڈی کیا۔

ریئر ایڈمرل ایم اے ہمپی ہولی  صدر مقام، وزارت دفاع  (این)، نئی دہلی، میں 27 مارچ 2019 سے وائس ایڈمرل کے عہدے پربحری آپریشنز کے ڈائرکٹر جنرل کی حیثیت سے خدمات انجام دیں گے۔ ریئرایڈمرل ایم اے ہمپی ہولی کے ماتحت ویسٹر فلیٹ نے مختلف آپریشنل تعیناتی اور کثیر قومی مشقوں نیز بحری سلامتی کو مستحکم کرنے اور سمندر میں ڈیٹرینس برقرار رکھنے کی خدمات انجام دی جس کے لیے انھیں حال ہی میں اتی وششٹ سیوا میڈل سے نوازا گیا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More