9.6 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ریئل اسٹیٹ یا املاک کے شعبے کا مستقبل واجبی ہاؤسنگ کی فراہمی میں مضمر ہے ۔ جناب ایم وینکیا نائیڈو

Urdu News

نئی دلّی ، 21فروری / ہا ؤسنگ اور شہری انسداد غربت کے وزیر جناب ایم وینکیا نائیڈو نے آج ریئل اسٹیٹ کے ڈیولپرس سے کہا ہے کہ وہ بڑے پیمانے پر واجبی قیمت والی ہاؤسنگ کی فراہمی کے لئے پروجیکٹ شروع کریں ۔ ساتھ ہی ساتھ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ریئل اسٹیٹ یا املاک کے شعبے کا مستقبل اسی میں مضمر ہے ۔ اپنے نقطۂ نظر کی وضاحت کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ حکومت متوسط آمدنی والے گروپوں سمیت سبھی لوگوں کے لئے ہاؤسنگ کو یقینی بنانے کے پہلو پرمرکوز کئے ہوئے ہے اور اس شعبے میں بنیاد سے لے کر کے بلندی تک بہت سارے مواقع دستیاب ہیں اور ڈیولپرس کو ، جنہیں حالیہ برسوں میں اتار چڑھاؤ دیکھنا پڑا ہے ، ان موقعوں سے فائدہ اٹھانا چاہیئے ۔ موصوف نے اِن خیالات کا اظہار آج یہاں پی ایچ ڈی چیمبر کی جانب سے منعقدہ ایک کانفرنس میں کیا ہے ، جس کا عنوان تھا ، ’’ ریئل اسٹیٹ سیکٹر – نئے نوٹوں کے چلن کے بعد اور آر ای پی آر اے ‘‘ ۔ جناب وینکیا نائیڈو نے مزید کہا کہ حکومت نے کسی دیگر شعبے کے مقابلے میں رئیل اسٹیٹ سیکٹر پر زیادہ توجہ مرکوز کی ہوئی ہے اور اس سلسلے میں ریئل اسٹیٹ سیکٹر کے احیاء کے لئے گزشتہ دو برسوں کے دوران 20 معاون اقدامات کا اعلان کیا ہے ، جن میں عرصے سے متوقع بنیادی ڈھانچہ اسٹیٹس بھی ہے ، جو واجبی لاگت والی ہاؤسنگ کے لئے ہے ۔ اس کے علاوہ ٹیکس اور رعایات کے معاملے میں بھی کافی آسانیاں فراہم کی گئی ہیں ۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ وزیر اعظم کی آواس یوجنا ( شہری ) کے تحت اقتصادی لحاظ سے کمزور طبقات کے افراد ، کم آمدنی والے گروپوں اور متوسط آمدنی والے گروپوں کے لئے ، جن کی آمدنی سالانہ 18 لاکھ روپئے تک کی ہو ، انہیں 2.35 لاکھ فی استفادہ کنندہ کے لحاظ سے مرکزی مالی امداد حاصل کرنے کے لئے مستحق قرار دیا گیا ہے ۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More