17 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ریاستوں /مرکز کے زیرانتظام علاقوں کو 21.80کروڑسے زائد ویکسین کی خوراکیں فراہم کرائی گئیں

Urdu News

نئی دہلی: ملک گیرٹیکہ کاری کی مہم کے حصے کے طورپربھارتی حکومت ریاستوں /مرکز کے زیرانتظام علاقوں کو مفت کووڈ ویکسین فراہمی کے ذریعہ ان کی مدد کررہی ہے ۔ اس کے علاوہ بھارتی حکومت ریاستوں /مرکز کے زیرانتظام علاقوں کی براہ راست ویکسین کی خریداری میں بھی مدد کررہی ہے ۔ ٹیکہ کاری بھارتی حکومت کی  جامع حکمت عملی کاایک اہم ستون ہے ۔ جس کا مقصد وباء کی روک تھام اوربندوبست کے ساتھ ساتھ جانچ ، ٹریک ، علاج اور کووڈ کے تعلق سے مناسب برتاؤ ہے ۔

کووڈ 19ٹیکہ کاری کا لبرلائزڈاور تیز ترتیسرے مرحلے کی حکمت عملی کا نفاذ یکم مئی 2021سے شروع ہوا۔

اس حکمت عملی کے تحت سینٹرل ڈرگ لیباریٹری (سی ڈی ایل ) کی منظور شدہ  کسی بھی مینوفیکچرر کے ذریعہ تیارویکسین ڈوسیز کی ہرماہ 50فیصد حکومت ہند خریدے گی ۔ حکومت ریاستی حکومتوں کو یہ خوراک  بالکل مفت دستیاب کراتی رہے گی جیسا کہ اس نے پہلے کیا۔

حکومت ہند نے ابھی تک مفت زمرے اور ریاست کے ذریعہ براہ راست خریداری کے زمرے کے توسط سے ریاستوں /مرکز کے زیرانتظام علاقوں کو 21.80کروڑویکسین  سے زیادہ کی خوراکیں (218051890)فراہم کی ہیں ۔

23مئی 2021تک اوسط کی بنیاد پر لگائے گئے حساب کے تحت مجموعی کھپت میں ، ضائع ہونے والی 200008875خوراکیں شامل ہیں (آج صبح 8بجے تک دستیاب ڈاٹاکے مطابق )

ریاستوں /مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے پاس اب بھی 1.80کروڑسے زائد خوراکیں استعمال کرنے کے لئے دستیاب ہیں۔

مزید برآں 48لاکھ سے زیادہ (4800650)ویکسین کی خوراکیں تیاری کے مرحلے میں ہیں اورآئندہ تین دن کے اندرریاستوں /مرکز کے زیرانتظام علاقوں کو مل جائیں گی ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More