16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ریاستوں نے سال 2019 میں اوڈی ایف کو یقینی بنانے کے لیے رویے میں تبدیلی کی کوششوں کو فروغ دینے کا عہد کیا

Urdu News

 نئی دہلی۔جنوری     پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کی وزارت نے 19 اور 20 جنوری 2018 کو گروگرام ، ہریانہ میں سوچھ بھارت مشن (دیہی) پر دو روزہ قومی رابطہ پروگرام کا اہتمام کیا ۔ اس پروگرام میں ملک بھر کی ریاستوں  افسران اور سوچھ بھارت مشن کے ڈئریکٹروں نے شرکت کی ۔ شرکاء نے سوچھ بھارت مشن (دیہی) سے متعلق مختلف امور ، پیش رفت اور خاص طور پر ریاستوں کے ماتحت آئی ای سی (انفارمیشن ایجوکیشن کمیونی کیشن ) پر خصوصی توجہ دی ۔

سوچھ بھارت مشن اپنے نفاذ کے اپنے آخری سال میں داخل ہونے سے پہلے ریاستوں نے 2018 میں کھلے میں رفع حاجت سے آزاد(او ڈی ایف) ہونے کے سلسلے میں کامیابی حاصل کرنے سے متعلق اپنے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا ۔ ریاستوں نے کامیابی کے حصول کے بعد اپنے او ڈی ایف کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے اپنے پلا ن کا تبادلہ بھی کیا ۔ انہوں نے اس بات کی بھی یقین دہانی کرائی کہ مذکورہ مشن کے تحت تعمیر شدہ بیت الخلاء  کا استعمال گاؤں کے ہر گھرکےتمام  افراد  کرتے ہیں ۔

پینے کے پانی اور صفائی و ستھرائی کی وزارت میں سکریٹری جناب پرمیشورن ایر نے اپنے افتتاحی تقریر میں کہا کہ اس مشن نے اپنے آغاز سے ایک طویل سفر طے کیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ تین لاکھ گاؤں ، 300 اضلاع  اور دس ریاستوں / مرکز زیر انتظام خطوں کو کھلے میں رفع حاجت سے آزاد قرار دیا گیا ہے ۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More