17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ریاستوں کے لیے جی ایس ٹی خصوصی اہمیت کا حامل : ڈاکٹر جیتندر سنگھ

राज्यों के लिए जीएसटी का विशेष महत्‍व है: डॉ. जितेंद्र सिंह
Urdu News

نئی دہلی۔ شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت ، عملہ ،عوامی شکایات، پنشن ، ایٹمی توانائی اور خلاء کے وزیر مملکت ڈاکٹر جیتندر سنگھ نے کہا ہے کہ جی ایس ٹی ریاست جموں و کشمیر اور شمال مشرقی علاقوں کی آٹھ ریاستوں کے لیے خصوصی اہمیت کا حامل ہے ۔ یہ اتراکھنڈ اور ہماچل پردیش جیسی ریاستوں کے لیے بھی خصوصی اہمیت رکھتی ہے ۔

آج نینی تال میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر جیتندر سنگھ نے کہا کہ جی ایس ٹی ہندوستان کی سبھی ریاستوں کو یکساں مواقع فراہم کرنے کا وعدہ کرتا ہے ۔ منصفانہ اور غیر جانبدار کام اس حد تک انجام دیا گیا ہے کہ بہت سی ترقی یافتہ اور مینوفکچرنگ ریاستیں کم ترقی یافتہ یا صارف ریاستوں کی معیشت کے لیے خدمات فراہم کریں گی۔

جی ایس ٹی عمل کی ابتدا کے دوران ڈاکٹر جیتندر سنگھ نے کہا کہ انہوں نے یہ محسوس کیا ہے کہ شمال مشرق میں بعض مقامی اشیاء پر جی ایس ٹی کے نفاذ کے بعد ٹیکس عائد ہوا ہے جو اس سے پہلے ٹیکس فری تھیں ۔ تاہم مقامی تاجروں پر یہ واضح کیا گیا کہ پہلے ان اشیاء کی قیمت میں بعض ٹیکس خام مواد پر عائد تھے جو ظاہر نہیں تھے لیکن اب فرق صرف یہ ہے کہ جی ایس ٹی ظاہری ٹیکس ہے لیکن ان اشیاء کی قیمتیں اتنی ہی رہیں گی ۔ جی ایس ٹی کے نفاذ کے فیصلے سے خود اعتمادی اور ہندوستان کی سماجی اور معاشی ترقی میں ریاستوں کی شرکت پر دیرینہ اثر پڑے گا ۔ انہوں نے اس خوشگوار فارمولا کو تیار کرنے کا کریڈٹ وزیر خزانہ جناب ارون جیٹلی کو دیا ۔ مذکورہ فارمولے کے تحت مینوفکچرنگ ریاستوں کی فنڈ کی مرکزی شیئر سے بھرپائی کی جائے گی۔

جناب جیتندر سنگھ نے کہا کہ آج  کی عالمی دنیامیں جی ایس ٹی بہت اہم ہے اور کوئی بھی ملک علیحدہ رہ کر ترقی نہیں کرسکتا ہے ۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More