نئی دہلی؛ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں نئی اور قابل تجدید توانائی کے وزرا ءکا اجلاس 3 جولائی کو شملہ، ہماچل پردیش میں منعقد کیا جائے گا۔ اجلاس کا افتتاح جدید اور قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادنہ چارج) جناب آر کے سنگھ کے ذریعے کیا جائے گا۔ اس ایک روزہ اجلاس کا مقصد موجودہ وقت میں جاری مختلف منصوبوں / پروگراموں کے کارکردگی کا جائزہ لینا اور جدید اور قابل تجدید توانائی کے شعبوں سے متعلق کئی سارے مسئلوں پر گفت و شنید کرنا ہے۔
ریاستوں اور مرکزی کے زیر انتظام علاقوں کے وزراء اور سکریٹری نیز قابل تجدید توانائی کے شعبوں اور عوامی شعبہ کے منصوبوں کے سینئر افسران دسمبر، 2018 تک 100 فیصد گھر وں میں بجلی کاری (سوبھاگیہ کے تحت)، ’ادے‘ کی کارکردگی کا جائزہ ، تین سالوں کے دوران پری پیڈ نظام میں تبدیلی اور یکم اپریل ، 2019 سے سبھی کے لیے 24 گھنٹے بجلی جیسے مسئلوں پر بات چیت کرنے کے لیے میٹنگ کریں گے۔
اس کے علاوہ کیپٹیو جینریٹنگ پلانٹ کی فراہمی میں پیش کردہ فارمیٹ میں ترمیمات اور کوئلے کے استعمال میں لچکداری پر بھی بات چیت کریں گے۔ ای وھیکل جیسے ماحولیات کے مطابق اقدامات، ریاستوں اور مرکزکے زیر انتظام علاقوں کے ذریعے ای سی بی سی کی تعمیل پر ترقی کا جائزہ، توانائی کے تحفظ اور توانائی کی کارکردگی کے پروگراموں کےمؤثر کارکردگی کے لیے ایس ڈی اے کی تقرری پر بھی بات کی جائے گی۔
قابل تجدید توانائی کے شعبے سے متعلق اجلاس میں آر پی او اہداف کی حصولیابی ، ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعے شمسی توانائی اور ہوا سے پیدا کی جانے والی بجلی کی نیلامی کے لیے ماہانہ منصوبوں کی تیاری، شمسی پارکوں اور شمسی روف ٹاپ پروگراموں کا جائزہ جیسے کئی اہم مسئلوں پر بھی بات کی جائے گی۔
اختتامی اجلاس میں ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعے تبصرے اور تاثرات اور نمائندوں کے ذریعے کانفرنس کی تجاوزیر کی منظوری شامل ہوں گی۔