17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ریاستی اور ضلعی مراکز کے ذریعے دیہی خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے مہیلا شکتی کیندر اسکیم

Urdu News

نئی دہلی، خواتین اور بچوں کی ترقی کی مرکزی وزیر محترمہ مینکا گاندھی نے آج لوک سبھا میں پوچھے گئے ایک سوال کے تحریری جواب میں اطلاع فراہم کی کہ حکومت ہند نے مالی سال 18-2017 کے لئے  مہیلا شکتی کیندر کے نام سے ایک نئی اسکیم کو منظوری دی ہے تاکہ سماجی شراکت  داری کے ذریعے دیہی خواتین کو با اختیار بنایا جا سکے ۔یہ  اسکیم مالی سال 20-2019 تک کیلئے  ہے۔ اس اسکیم کا مقصد مختلف سطحوں پر کام کرنا ہے۔ قومی سطح پر (ڈومین پر مبنی  معلوماتی امداد)اور ریاستی سطح پر (خواتین کیلئے ریاستی وسائل مرکز )  کے علاوہ خواتین سے متعلق معاملات پر متعلقہ ریاستی حکومتوں کو تکنیکی امداد فراہم کی جاتی ہے۔

کالج کے طلباء پر مشتمل رضاکاروں کے ذریعے سماجی شراکت داری کو بلاک سطح کے اقدامات کے ایک حصے کے طور پر  سب سے زیادہ پسماندہ  115اضلاع میں شروع کیا گیا ہے۔ طلباء پر مشتمل رضاکار حکومت کی متعدد اہم اسکیموں/ پروگراموں کے ساتھ ساتھ سماجی معاملات  سے متعلق عوامی بیداری پھیلانے میں کلیدی رول ادا کریں گے ۔ اسی طرح خواتین کیلئے ضلعی سطح کے مرکز (ڈی ایل سی ڈبلیو)کو بھی 640 اضلاع میں شروع کیا گیا ہے ۔ ان کو مرحلہ وار طریقے سے شامل کیا جائے گا۔ یہ مراکز خواتین پر مرکوز اسکیموں کے نفاذ کو  آسان بنانے کیلئے گاؤں ، بلاک اور ریاستی سطح کے درمیان رابطے کا کام انجام دیں گے۔ علاوہ ازیں یہ ضلعی سطح پر بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ (بی بی بی پی) اسکیم کے  بہتر طور سے نفاذ کو بھی یقینی بنائیں گے۔

 اس اسکیم کے تحت تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کیلئے خواتین کیلئے ریاستی وسائل مرکز مہیا کرایا جاتا ہے۔ مرھلہ وار طریقے سے 640 اضلاع میں خواتین کیلئے ضلعی سطح کے مرکز (ڈی ایل سی ڈبلیو) کو شامل کیا جائے گا (سال 18-2017 کے دوران 220 اضلاع،سال 19-2018 کے دوران 220 اضلاع اور 20-2019 کے دوران باقی بچے 220 اضلاع )۔ اسی طرح 115 سب سے زیادہ پسماندہ اضلاع میں بلاک کی سطح کے اقداما پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ اس میں ہر ایک ضلع میں 8 بلاکوں کو شامل کیا جائے گا۔ (مالی سال 18-2017 کے دوران 50 اضلاع اور مالی سال  19-2018 کے دوران بقیہ 65 اضلاع کو شامل کیا جائے گا)۔

اس اسکیم کو ریاستی حکومت/  مرکز کے زیر انتظام علاقے کی انتظامیہ کے ذریعہ لوگو کیا جا رہا ہے ۔ اس کیلئے کل لاگت میں 60 فیصد حصہ مرکزی حکومت کا رہے گا۔ جبکہ 40 فیصد حصہ ریاستی حکومت کا رہے گا۔ تاہم شمال مشرقی ریاستیں اور خصوصی زمرے کی ریاستیں اس سے مستثنیٰ ہیں ۔ ان ریاستوں کو لاگت کا صرف 10 فیصد حصہ ہی دینا ہوگا۔ جبکہ 90 فیصد حصہ مرکزی حکومت دے گی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More