16.7 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ریلویز، صنعت و تجارت، صارفین امور، خوراک اور عوامی نظام تقسیم کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے خدمات میں توسیع کے لئے کولکاتہ میٹرو کی ستائش کی

Urdu News

نئی دہلی، کولکاتہ کے شہریوں کی سہولتوں میں اضافہ کے لئے کولکاتہ میٹرو نے پیر (یعنی 7 دسمبر 2020) سے اضافی ریلوے گاڑیاں چلانے اور ریل گاڑیوں کے چلنے کے اوقات میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

میٹرو ریلوے، کولکاتہ پیر سے سنیچر کے درمیان روزانہ 7 دسمبر 2020 (پیر) سے 190 ریل گاڑیوں کی بجائے 204 ریل گاڑیاں چلائے گا۔

ریلویز، صنعت و تجارت، صارفین امور، خوراک اور عوامی نظام تقسیم کے وزیر جناب پیوش گوئل نے ایک ٹوئیٹ میں کولکاتہ میٹرو کے ذریعے اپنی خدمات میں توسیع کئے جانے کی ستائش کی ہے۔

پہلی سروس دونوں جانب سے یعنی ڈم ڈم اور کوی سبھاش سے صبح 8 بجے کی بجائے صبح 7 بجے اور نواپارا سے 08.09 بجے کی بجائے 07.09 بجے شروع ہوگی۔

پیر سے کوی سبھاش اور ڈم ڈم سے آخری ٹرین 21.00 کی بجائے 21.30 بجے اور نواپارا سے 20.55 بجے کی بجائے 21.25 بجے روانہ ہوگی۔ صبح اور شام میں مسافروں کی زیادہ آمد و رفت کے وقت ہر 7 منٹ پر ریل خدمات دستیاب ہوں گی۔

بزرگ شہریوں، خواتین اور بچوں (15 سال سے کم عمر) کے لئے پورے دن ای- پاس کی ضرورت نہیں ہوگی۔ دیگر سبھی مسافروں کے لئے صبح 07.00 بجے سے 08.30 بجے تک اور شام میں 20.00 بجے کے بعد ای- پاس کی ضرورت نہیں ہوگی۔

کسی طرح کے ٹوکن جاری نہیں کئے جائیں گے۔ صرف اسمارٹ کارڈ ہی استعمال میں لائے جاسکیں گے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More