26 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ریلویز میں سگنلنگ کا مضبوط اور درست نظام

Urdu News

نئی دہلی، ریلویز کے سگنلنگ نظام میں ٹیکنالوجی کی ترقی کے ذریعہ مسلسل بہتری آ رہی ہے۔ ہندوستان کے حالات اور مزاج کے موافق دنیا بھر میں دستیاب بہترین آلات کو اختیارکرنا مسلسل جاری رہنے والا عمل ہے۔ تاہم جہاں بھی جدید نظام کو ملک کے اندر لایا جاتا ہے، اس بات کو یقینی بنایا جاتاہے کہ جدید نظام کو اندرون ملک تیار کرنے کا کام مرحلہ وار طریقے سے  ہو۔

ہندوستانی ریلویز میں مکمل سگنلنگ نظام کی جدید کاری کا کام، جس میں خود کار ٹرین تحفظ (اے ٹی پی) کا کام شامل ہے، 19-2018 کے دوران کاموں سے متعلق پروگرا م میں شامل کیا گیا ہے۔ ہندوستانی ریلویز کے براڈ گیج نیٹ ورک پر 60،000 روٹ کلو میٹر (آ ر کے ایم) کے مکمل ہونے کے بعد اس کو لاگو کیا جائے گا۔ اس پروجیکٹ پر خرچ ضروری عمل ؍لازمی منظوریوں کے بعد کیا جائے گا۔

گزشتہ چار برسوں اور موجودہ مالی برس (جون؍2018 تک) ریلویز کے سگنلنگ نظام کے  لئے مختص فنڈز اور خرچ کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

سال

مختص بجٹ

کروڑ روپے میں))

استعمال شدہ فنڈز

کروڑ روپے میں))

پینل انٹرلاکنگ؍الیکٹرانک انٹر لاکنگ؍روٹ ریلے انٹرلاکنگ(اسٹیشنوں) کی صورتحال

2014-15

966.0

1006.0

244

2015-16

853.0

886.3

279

2016-17

958.0

954.2

346

2017-18

2331.3

1256.8

329

2018-19

2025.0

253.84

(جون 2018 تک)

73

(جون 2018 تک)

یہ اطلاع ریلویز کے وزیر مملکت جناب راجین گوئن نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More