15.6 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ریلویز کی وزارت نے ایم۔ آدھار کو ریل سفر کے دوران مقررہ شناختی ثبوتوں میں سے ایک ثبوت قرار دیا

Urdu News

نئی دہلی، ریلویز کی وزارت نے ایم۔ آدھار (یو آئی ڈی اے آئی کے ذریعہ ایم۔ آدھار کے نام سے جاری موبایل ایپ) کو ریلوے کے کسی بھی کلاس میں سفر کے دوران مقررہ شناختی ثبوتوں میں سےایک ثبوت کے طور پر تسلیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایم۔ آدھار یونک آئیڈنٹی فکیشن اتھارٹی آف انڈیا (یو آئی ڈی اے آئی) کے ذریعہ لانچ کیا گیا ایک موبائل ایپ ہے۔ اس کے ذریعہ کوئی بھی فرد اپنا آڈھار کارڈ ڈاؤن لوڈ کرسکتا ہے۔ آدھار ڈاؤن لوڈ کرنے کا یہ عمل صرف اسی موبائل نمبر کے ذریعہ کیا جاسکتا ہے، جس سے آدھار منسلک ہے۔ آدھار دکھانے کے لئے کسی بھی شخص کو اپنے موبائل پر یہ موبائل ایپ کھولنا ہوگا اور اپنا پاس ورڈ درج کرنا ہوگا۔ اس کے بعد اس کا آدھار کارڈ داؤن لوڈ ہوجائے گا۔

ریلویز کی وزارت نے فیصلہ کیا ہے کہ اگر کوئی مسافر اپنے موبائل پر پاس ورڈ درج کرکے ایم۔ آدھار دکھاتا ہے تو اسے ریل کے تمام کلاس میں سفر کے دوران شناختی ثبوت کے طور پر قبول کیا جانا چاہیے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More